کولمبو : درمیانے تیز گیند باز بھونیشور کمار نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رن پر پانچ وکٹ لے کر سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں اتوار کو 49.4 اوور میں 238 رن پر ڈھیر کردیا۔ انھوں نے پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کیے۔ان کے علاوہ تیز گیند باز جسپريت بمراه نے دو وکٹ لئے جبکہ چائنامین بولر کلدیپ یادو نے 40 رن پر ایک وکٹ اور لیگ اسپنر يجویندر چہل نے 36 رن پر ایک وکٹ لیا۔
لائیو اسکور کارڈ کیلئے یہاں کلک کریں ۔ ہندستانی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اكيلا دھننجے کو اسٹمپ کر وکٹ کے پیچھے 100اسٹمپ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔دھونی نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکار اکو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 99 اسٹمپنگ کی تھیں ۔ دھونی نے 301 میچوں میں 100 رنز بنائے جبکہ سنگاکارا نے 404 میچوں میں 99 اسٹمپ کئے تھے ۔ دھونی نے ابھی تک وکٹ کے پیچھے 383 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم ایک وقت تین وکٹ پر 185 رنز بنا کر کافی اچھی پوزیشن میں تھی لیکن ایک بار پھر اس کی بلے بازی کا زوال ہوا اور اس نے آخری سات وکٹ محض 53 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ لاهرو ترمانے نے 102 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رن، اینجیلو میتھیوز نے 98 گیندوں میں چار چوکوں کے سہارے 55 رن اور کپتان اپل تھرنگا نے 34 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
ملندا سری وردھنے نے 18 رنز بنائے۔دوسرے بلے بازوں میں سے کوئی بھی دہائی تک نہیں پہنچ سکا ۔ بھونیشور نے نروشن ڈكویلا (دو)، دلشان مناورا (چار)، ترمانے (67)، سری وردھنے (18) اور لست ملنگا (دو) کے وکٹ حاصل کیں ۔ بمرا ہ نے تھرنگا اور ملندا کو آؤٹ کیا۔کلدیپ نے میتھیو کی وکٹ حاصل کی، جبکہ چہل نے دھونی کو اسٹمپنگ کا عالمی ریکارڈ بنانے میں تعاون دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔