چین اور پاکستان کے سمندری خطرات سے نمٹے گا ہندوستان، ملک کے ساحلوں پر تعینات کی جائیں گی برہموس

چین اور پاکستان کے سمندری خطرات سے نمٹے گا ہندوستان، ملک کے ساحلوں پر تعینات کی جائیں گی برہموس

چین اور پاکستان کے سمندری خطرات سے نمٹے گا ہندوستان، ملک کے ساحلوں پر تعینات کی جائیں گی برہموس

ساحلوں پر سطح سے سطح پر مار کرنے والی برہموس میزائلوں کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے دو ویرینٹس ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ستیش این گھورماڈے نے کہا ہے کہ ہندوستانی نیوی حال ہی میں منظور شدہ برہموس سوپرسونک کروز میزائل سے لیس موبائل کوسٹل بیٹری ساحلی علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔ یہ بیٹریاں مشرق اور مغرب دونوں طرف سے خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے سمندری اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

    حال ہی میں وزارت دفاع نے موبائل کوسٹل میزائل بیٹریوں کو منظوری دی تھی اور اس تعلق سے 30 مارچ کو برہموس ایئرواسپیس کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط بھی کیے تھے۔ اپنی خدمات سے سبکدوش ہونے کے ایک دن بعد اے این آئی کے ساتھ بات چیت مین، گھورماڈے  نے کہا، ’ہم اگلی نسل کی موبائل میزائل ساحلی بیٹریوں کو منصوبہ بند مقامات پر تعینات کرنے کے قابل ہو جائیںگے تا کہ مشرق یا مغرب سے کسی بھی خطرے کی نگرانی کی جاسکے اور اسے بے اثر کیا جاسکے۔

    2027 سے شروع ہوگی ڈیلیوری

    2027 سے برہموس ایرو اسپیس اپنی ڈیلیوری شروع کرے گی۔ یہ بیٹریاں دنیا کے تیز ترین اور مہلک ترین سوپرسونک کروز میزائلوں سے لیس ہوں گی۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کو کثیر جہتی سمندری حملے میں مدد ملے گی۔ یعنی بحریہ بیک وقت تینوں سمتوں یعنی پانی، زمین اور ہوا سے حملہ کر سکتی ہے۔ اس سے بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری اور قتل کے سبھی 26 ملزمین بری

    یہ بھی پڑھیں:

    ہم جنس شادی: مخالفت میں سامنے آئی جمعیت علمائے ہند، سپریم کورٹ میں عرضی داخل

    دو ویرینٹس میں آتی ہے برہموس میزائل

    ساحلوں پر سطح سے سطح پر مار کرنے والی برہموس میزائلوں کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے دو ویرینٹس ہیں۔ پہلا برہموس بلاک-1 ہے جب کہ دوسرا برہموس -این جی۔ یعنی زمین پر کھڑے ٹرانسپورٹر ایریکٹر لانچر (TEL) سے داغی جائیں گی۔یہ ایک طرح کا ٹرک ہوتا ہے، جس میں سائیلو(مینار نما ڈھانچے) بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کے اندر سے برہموس میزائلیں نکلتی ہیں۔ انہیں کہیں بھی لایا لے جایا جاسکتا ہے۔ میزائل کی سمت بھی طئے کی جاسکتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: