INS Vikrant:ملک کو آج ملے گا سودیشی وکرانت، برطانوی دور کی بحریہ کا بدل جائے گا نشان
آج ہندوستانی نیوی کو ملے گا آئی این ایس وکرانت۔
INS Vikrant: دو اکتوبر، 1934 کو نیوی سروس کا نام بدل کر رائل انڈین نیوی کیا گیا تھا۔ 26، جنوری 1950 کو ہندوستان کے جمہوریہ بننے کے ساتھ رائل کو ہٹادیا گیا اور اسے انڈین نیوی کا نام دیا گیا۔
INS Vikrant:ہندوستانی بحریہ کے لیے آج جمعہ کا دن کافی اہم دن ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ کو آج پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت ملے گا ساتھ ہی اسے برطانوی دور کے آثار سے بھی آزادی مل جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ کوچین شپ یارڈ پر تیار کیے گئے اس طیارہ بردار جہاز کی تعمیر پر 20,000 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس جہاز کی باضابطہ شمولیت سے بحریہ کی طاقت دوگنی ہو جائے گی۔
اس دوران، وزیراعظم مودی تقریب کے دوران بحریہ کے ایک نئے نشان (اِن سائن) کا بھی رسم اجرا کریں گے۔ یہ نوآبادیاتی ماضی کو پیچھے چھوڑ کر بھرپور ہندوستانی سمندری ورثے کی علامت ہوگا۔ بحریہ کا نیا ڈیزائن سفید جھنڈے پر مشتمل ہے جس میں افقی اور عمودی طور پر دو لال دھاریاں ہیں۔ اس کے علاوہ، ہندوستان کا قومی نشان (اشوکا ستون) دونوں پٹیوں کے میٹنگ پوائنٹ پر کندہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
پرچم کی اہمیت ہندوستانی بحریہ کے موجودہ پرچم کے اوپری بائیں جانب ترنگے کے ساتھ سینٹ جارج کراس ہے۔ ہندوستانی بحریہ برطانوی دور میں ہی وجود میں آگئی تھی۔ دو اکتوبر، 1934 کو نیوی سروس کا نام بدل کر رائل انڈین نیوی کیا گیا تھا۔ 26، جنوری 1950 کو ہندوستان کے جمہوریہ بننے کے ساتھ رائل کو ہٹادیا گیا اور اسے انڈین نیوی کا نام دیا گیا۔ حالانکہ، برطانیہ کے نوآبادیاتی پرچم کو نہیں ہٹایا گیا تھا۔ اب پی ایم مودی ہندوستانی بحریہ کو نیا پرچم دیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔