ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ تقریبات 2020 : راج پتھ پر نظر آئی ہندوستان کی طاقت ، صدر جمہوریہ نے لی پریڈ کی سلامی

یوم جمہوریہ تقریب میں برازیل کے صدر جائر بولسونارو مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس مرتبہ مجموعی طور پر 22 جھانکیاں نکالی جائیں گی ، جن میں سے 16 جھانکیاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ہوں گی ۔ باقی جھانکیاں وزارتوں اور دیگر محکموں کی ہوں گی ۔

  • Share this:

ہندوستان آج اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے ۔ یوم جمہوریہ کی اصل تقریب دہلی کے راج پتھ پر شروع ہوگئی ہے ۔ یہ تقریب قومی ترانہ کی دھن بجاکر شروع ہوئی اور اس کے 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، مہمان خصوصی برازیل کے صدر جائر بولسونارو ، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کی مختلف ہستیاں راج پتھ پر موجود ہیں ۔ ادھر ریاستوں میں ترنگے پھہرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مختلف ریاستوں میں ترنگا پھہرایا جاچکا ہے ۔

اس سے قبل یوم جمہوریہ پریڈ تقریبات کی شروعات میں وزیر اعظم مودی انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب وزیر اعظم نے امر جوان جیوتی کی بجائے نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت کیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معزز شخصیات راج پتھ پر پریڈ کی سلامی لینے کیلئے اسٹیج پر پہنچے ۔

اس مرتبہ مجموعی طور پر 22 جھانکیاں نکالی جائیں گی ، جن میں سے 16 جھانکیاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ہوں گی ۔ باقی جھانکیاں وزارتوں اور دیگر محکموں کی ہوں گی ۔

پریڈ کے بعد اب جھانکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
First published: Jan 26, 2020 08:03 AM IST