ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کی مددکرے گا ہندوستان، ملک میں بنی کورونا ویکسین کی کرے گا سپلائی

کورونا ویکسین کی کمی سے جدوجہد کر رہے پاکستان کے لئے راحت کی خبر آئی ہے۔ دراصل، ہندوستان ملک مہیں بنی کورونا ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراک پاکستان کو سپلائی کرے گا۔

  • Share this:
پاکستان کی مددکرے گا ہندوستان، ملک میں بنی کورونا ویکسین کی کرے گا سپلائی
پاکستان کی مددکرے گا ہندوستان، ملک میں بنی کورونا ویکسین کی کرے گا سپلائی

کورونا ویکسین کی کمی سے جدوجہد کر رہے پاکستان کے لئے راحت کی خبر آئی ہے۔ دراصل، ہندوستان ملک مہیں بنی کورونا ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراک پاکستان کو سپلائی کرے گا۔ پاکستان کو یہ ویکسین گاوی سمجھوتے کے تحت دی جا رہی ہے، جس پر کہ پاکستان کے ساتھ ستمبر 2020 میں دستخط کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ، پاکستان کے الاوے اور بھی کئی ممالک کی مدد کر رہا ہے۔


مارچ کے آخر تک تقریباً 1.6 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراک پاکستان کو پہنچا دی جائے گی۔ وہیں پوری 45 ملین خوراک پاکستان کو جون تک مل جائے گی۔ اطلاع کے مطابق، پڑوسی ملک پاکستان کو سیرم انسٹی ٹیوٹ کی ویکسین کووی شیلڈ دی جائے گی۔


پاکستان کے قومی صحت خدمات کے سکریٹری عامر اشرف خواجہ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کو ہندوستان میں بنی ہوئی کورونا ویکسین کی خوراک اس ماہ سے ملنے لگے گی۔ خواجہ نے کہا کہ اب تک پاکستان میں 27.5 ملین لوگوں کو کورونا کی ویکین دی گئی ہے۔ ان میں فرنٹ لائن ورکر اور سینئر شہری شامل ہیں۔


واضح رہے کہ کئی ممالک کو کورونا ویکسین کی سپلائی کر رہا ہے۔ اس مہم کے لئے اس کی جم کر تعریف بھی ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت تنظیم دونوں ہندوستان کے اس قدم کی تعریف کرچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 10, 2021 12:31 AM IST