ہندوستان-چین کشیدگی کے درمیان فضائیہ کی آج سے جنگی مشق، اروناچل میں سکھوئی اور رافیل فائٹر جیٹ بھریں گے اڑان
ہندوستان-چین کشیدگی کے درمیان فضائیہ کی آج سے جنگی مشق، اروناچل میں سکھوئی اور رافیل فائٹر جیٹ بھریں گے اڑان. (علامتی تصویر)
دو دن تک چلنے والی اس مشق میں ہیلی کاپٹر اور ملٹری ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ جنگی مشق میں فضائیہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
توانگ میں ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان ہوئی جھڑپ کے درمیان ہندوستانی فضائیہ کی مشرقی کمان آج جمعرات (15 دسمبر) سے دو روزہ جنگی مشق کی شروعات کررہی ہے۔ 15-16 دسمبر کو یہ جنگی مشق آسام اور اروناچل پردیش سمیت شمال مشرق کے سبھی ریاستوں کی ایئراسپیس میں کی جائے گی۔
اس کو لے کر فضایہ نے نوٹم یعنی نوٹس ٹو ایئرمین بھی جاری کردیا ہے۔ حالانکہ یہ جنگی مشق توانگ کے واقعہ سے پہلے ہی طئے ہوچکی تھی، لیکن اس دوران اروناچل پردیش سے لگی ایل اے سی پر ایئرفورس کی طاقت کا نمونہ ضرور دکھائی دے گا۔ کیوں جاری کی وارننگ
جانکاری کے مطابق ایئرفورس نے 8 دسمبر کو اروناچل پردیش اور آسام میں ہونے والی اس مشق کے لیے نوٹم جاری کیا تھا۔ اس نوٹم کے ذریعے اروناچل پردیش اور آسام کی ایئراسپیس میں پرواز کو لے کر وارننگ جاری کی گئی ہے تا کہ سول فلائٹس اور سول اے ٹی سی کو ان دو دنوں (16-15 دسمبر) کے دوران جنگی طیاروں کی زیادہ اڑان کو لے کر الرٹ جاری کردیا جائے۔
یہ لیں گے حصہ ہندوستانی فضایہ اور شیلانگ (میگھالیہ) میں واقعی مشرقی کمان نے اس جنگی مشق کو لے کر کوئی آفیشل جانکاری شیئر نہیں کی ہے، لیکن مانا جارہا ہے کہ مشرقی کمان کے سبھی ایئربیس اس ایکسرسائز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان میں آسام کے تیج پور، جھابووا اور جورہاٹ ایئربیس شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مشق میں بنگال کے حاسمارا اور کلائی کنڈہ اور اروناچل پردیش کی ایڈوانس لینڈنگ اسٹرپ خاص طور پر حصہ لیں گے۔
تیج پور ایئربیس پر فضایہ کے سکھوئی فائٹر جیٹ تعینات رہتے ہیں تو حاسمارا میں رافیل جنگی طیاروں کی اسکاوڈرن تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ جورہاٹ میں اپاچے ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ تعینات رہتے ہیں۔ دو دن تک چلنے والی اس مشق میں ہیلی کاپٹر اور ملٹری ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ جنگی مشق میں فضائیہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔