نئی دہلی: دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کیمپوں کو تباہ کرنے کے لئے دو سال پہلے کی گئی بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کی دوسری برسی کے موقع پر ہندوستانی فضائیہ نے ایک اور ایئر اسٹرائیک کی۔ حالانکہ، یہ ایئر اسٹرائیک کسی ملک یا کسی دہشت گرد تنظیم پر نہیں، بلکہ ایک پریکٹس کے طور پرکی گئی۔ لانگ رینج کی ایئر اسٹرائیک پر پریکٹس ٹارگیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ایئر اسٹرائیک کو اسی اسکوائڈرن نے انجام دیا، جس نے بالا کوٹ میں اصل آپریشنس کرکے دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کردیا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے بھی بالا کوٹ آپریشن کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ فارمیشن سکھوئی اور مراج میں انہیں پائلٹوں کے ساتھ اڑان بھی بھری اور پائلٹوں اور ایئر مین کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ وہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی بالا کوٹ کے کامیاب ایئر اسٹرائیک کے لئے ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد دی۔
پریکٹس کا ویڈیو آیا سامنےہندوستانی فضائیہ کے اسپائس 2000 بم کے ذریعہ دہشت گردوں کے کیمپوں کو نست ونابود کیا گیا تھا، ٹھیک اسی طرح کے ایمیونیشن کا استعمال اس پریکٹس کے لئے کیا گیا۔ مراج 2000 کے اسکوائڈرن نے اس حملے کو انجام دیا تھا، ساتھ ہی پورے آپریشن میں ہندوستان کا فرنٹ لائن فائٹر ایئر کرافٹ سکھوئی سمیت تقریباً سبھی فائٹروں نے اپنا تعاون دیا تھا۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس پریکٹس کا ویڈیو جاری کیا، جس میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ کس طرح سے کنکریٹ کے مضبوط نشانے پر پری شیسن گائیڈیڈ بم سے ٹھیک نشانہ لگا کر اسے پوری طرح سے تباہ کردیا۔ دیکھیں ویڈیو۔
ہدف کے نشانہ بنتے ہی تیزی سے دھماکہ ہوا اور کافی اونچائی تک دھوئیں کا غبار اڑتا رہا۔
ہندوستانی فضائیہ فوج کے جنگی طیاروں نے 26 فروری 2019 کو ایل او سی کے پار جاکر بالا کوٹ میں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو تباہ وبرباد کردیا تھا۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو دہشت گردوں کے حملے میں سی آرپی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔