پاکستان کے لیے خطرہ: ہندوستان میں فضا سے فضا میں مارکرنے والےاسترمیزائل کاتجربہ کامیاب

یہ تجربہ تمام پیمانوں پرپورا اترا اور مختلف رڈاروں ’الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اورسینسرنے میزائل پرنگاہ رکھی اور ہدف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تجربہ کی کامیابی پر ڈی آر ڈی اور اور فضائیہ کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

Sep 17, 2019 07:24 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 07:24 PM IST
پاکستان کے لیے خطرہ: ہندوستان میں فضا سے فضا میں مارکرنے والےاسترمیزائل کاتجربہ کامیاب

پاکستان کے لیے خطرہ :ہندوستان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرمیزائل کا تجربہ کامیاب۔(تصویر:پی آئی بی)۔

پاکستان کے لیے ایک بری خبرہے کیوں کہ ہندوستان نے ملک میں ہی تیار فضا سے فضا میں مار کرنے والے استر میزائل کا فضائیہ کے جنگی طیارہ سخوئی 30سے اڈیشہ کے ساحل پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔وزارت دفاع کے مطابق سخوئی سے داغے گئے میزائل نے فضا میں مقررہ ہدف پراچوک نشانہ لگایا۔ اس تجربہ سے ملک میں اس طرح کے میزائل بنانے کی صلاحیت ثابت ہوئی ہے۔یہ تجربہ تمام پیمانوں پرپورا اترا اور مختلف رڈاروں ’الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اورسینسرنے میزائل پرنگاہ رکھی اور ہدف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تجربہ کی کامیابی پر ڈی آر ڈی اور اور فضائیہ کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

 

استرمیزائل 70 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو بناسکتی ہے نشانہ میزائل کے تجربہ کے دوران ، وہاں موجود ایک افسر نے بتایا کہ استرمیزائل کا جنگی طیارہ سخوئی 30 کے ذریعہ کامیاب تجربہ کیاگیا۔استرمیزائل نے اس کے فضائی ہدف کو واضح طورپرنشانہ بنایاہے ہندوستانی فضائیہ کے مطابق یہ دیسی ٹکنالوجی تیار کردہ ہوا سے ہوا کے میزائل کی طرح اپنی صلاحیت مظاہرہ کرنے والا پہلامیزائل ہے۔حکام کے مطابق استرمیزائل کی حد 70 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے کامیابی سے اپنا ہدف پوراکیا ہندوستانی فضائیہ کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ یہ مشن مکمل طور پرایک مؤثراندازمیں منصوبہ بندی کے تحت انجام دیاگیا۔میزائل پرمتعدد راڈار، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم اور سینسر کے ذریعے نظررکھی جارہی تھی جس کے ذریعہ معلوم ہوا کہ میزائل نے ہدف کو صحیح طریقے سے پورا کرلیاہے  

مختلف اقسام کے مقاصد میں فرق کرنے کے قابل۔

یہ استرمیزائل، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن یعنی ڈی آر ڈی او کی جانب سے تیارکیا گیاہے۔یہ ادارہ ملک میں فوج کے لیے ہتھیاروں اور ٹکنالوجی کی تیاری میں اہم رول ادا کرتاہے۔یہ استرایک ایسا میزائل ہے جو مختلف قسم کے اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کم بلندی کے اہداف اوراونچائی کے مختلف اہداف کے علاوہ ، یہ میزائل قریب اور دور تک مختلف اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتاہے۔

Loading...