ہندوستانی فضائیہ کو ملنے جا رہا ہے نیا بم، پاکستان کے چھوٹیں گے پسینے

فضائیہ کو اب جلد ہی اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن مل جائے گا۔ جس کے بعد پاکستان کو منھ توڑ جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Aug 29, 2019 08:44 AM IST | Updated on: Aug 29, 2019 08:44 AM IST
ہندوستانی فضائیہ کو ملنے جا رہا ہے نیا بم، پاکستان کے چھوٹیں گے پسینے

علامتی تصویر

ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ فضائیہ کو اب جلد ہی اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن مل جائے گا۔ جس کے بعد پاکستان کو منھ توڑ جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بم فضائیہ کو ستمبر مہینہ میں مل جائے گا۔

فرانس کی طرف سے ملنے والے اس بم کے لئے ہندوستان نے 300 کروڑ کے سودے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، یہ کافی جدید اور تباہی مچانے والے بم ہیں جو کسی بھی فوج کی طاقت میں زبردست اضافہ کرتے ہیں۔

Loading...

بچ نہیں سکے گا دشمن

آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جو بم فرانس سے لئے جا رہے ہیں وہ بنکر بسٹر ورژن ہے۔ ان کی اسٹینڈ آف رینج تقریبا 60 کلو میٹر تک ہوتی ہے۔ ان کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں ایڈ آن کٹ لگا ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ گرنے کے بعد بھی اپنے ہدف کو تلاش کر اسے تباہ کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ اس بم کی مار سے دشمن کا بچ پانا ناممکن ہوتا ہے۔

Loading...