باڑمیرمیں ایئرفورس کا ٹرک پہاڑی سے نیچے گرگیا، تین جوانوں کی موت

موصولہ اطلاع کے مطابق فضائیہ کا ٹرک چوہٹن ہل ٹاپ پہاڑی پرپلٹنےسےوہ تقریبا 50 فٹ نیچےگرگیا۔ حادثےمیں تین جوانوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔

Aug 21, 2019 05:17 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 05:17 PM IST
باڑمیرمیں ایئرفورس کا ٹرک پہاڑی سے نیچے گرگیا، تین جوانوں کی موت

باڑمیرمیں ایئرفورس کا ٹرک پہاڑی سے نیچے گرگیا، جس میں تین جوانوں کی موت ہوگئی۔

باڑمیر: راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر کے چوہٹن علاقے میں پہاڑی سے فضائیہ کا ٹرک گرجانے سےآج تین جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کےمطابق فضائیہ کا ٹرک چوہٹن ہل ٹاپ پہاڑی پرپلٹنےسے وہ تقریبا 50 فٹ نیچےگر گیا۔ حادثے میں تین جوانوں کی جائےواقعہ پر ہی موت ہوگئی۔

Loading...

زخمی تین جوانوں کواسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں سنگین طورسےزخمی دوجوانوں کو باڑمیر بھیج دیا گیا۔ اطلاع ملنے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجیت سنگھ اورچوہٹن کے تحصیل دارسنیل کیٹوا جائے واقعہ پرپہنچ گئے ہیں۔

دوجوانوں کوسرکاری اسپتال میں ریفرکیا گیا

حادثہ کی اطلاع کے بعد چوہٹن پولیس اورایئرپورٹ کے افسران موقع پرپہنچ گئے اورزخمیون کوپہاڑی سے نکال کرچوہٹن کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا۔ فی الحال حادثے کا شکارٹرک کوکھائی سے باہرنکالنے کا کام کیاجا رہا ہے۔

 نیوزایجنسی یواین آئی اردو ان پٹ کے ساتھ

Loading...