پاکستان کو ملے گا کرارا جواب ، 33 جنگی طیارے خریدے گی ہندوستانی فضائیہ

ہندوستانی فضائیہ کے جنگی دستے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ائیر فورس 33 نئے کامبیٹ ائیر کرافٹ کا پرپوزل تیار کررہا ہے ، جس میں 21 مگ 29 اور 12 سکھوئی 30 طیارے شامل ہیں ۔

Aug 29, 2019 11:39 PM IST | Updated on: Aug 29, 2019 11:39 PM IST
پاکستان کو ملے گا کرارا جواب ، 33 جنگی طیارے خریدے گی ہندوستانی فضائیہ

پاکستان کو ملے گا کرارا جواب ، 33 جنگی طیارے خریدے گی ہندوستانی فضائیہ

ہندوستانی فضائیہ کے جنگی دستے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ائیر فورس 33 نئے کامبیٹ ائیر کرافٹ کا پرپوزل تیار کررہا ہے ، جس میں 21 مگ 29 اور 12 سکھوئی 30 طیارے شامل ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے اس پرپوزل کو کچھ ہی ہفتوں میں ہونے والی وزارت دفاع کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا ۔

گزشتہ کچھ عرصہ میں حادثہ کا شکار ہوئے سکھوئی 30 اے کے آئی طیاروں کو ان 12 نئے طیاروں سے تبدیل کیا جائے گا ۔ یہ 12 نئے طیارے ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی 30 ایم کے آئی طیاروں کو بیڑے میں بنائے رکھنے میں مدد کریں گے ۔ سینئر افسران کا خیال ہے کہ اتنے طیارے ہندوستان کی ہیوی ویٹ ائیر کرافٹ کی ضرورت کے پیش نظر کافی ہوں گے ۔

Loading...

ہندوستانی فضائیہ جن 21 مگ 29 طیاروں کی خریداری کی بات کررہی ہے وہ روس سے منگوائے جائیں گے ۔ روس نے ہندوستان کی نئی جنگی طیاروں کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے یہ طیارے فروخت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ منصوبہ کے مطابق جو مگ 29 ایس طیارے دئے جائیں گے وہ لیٹسٹ اپ گریٹیڈ طیارے ہیں ، جو پہلے سے ہی ہندوستانی فضائیہ کے پاس موجود ہیں ۔ طیارہ میں لگے رڈار اور دیگر سازو سامان نئی تکنیک سے بنے ہوئے ہیں ۔

مگ 29 کو لے کر روس کے ساتھ بات چیت ابتدائی مرحلہ میں ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ اس ڈیل کو جلد سے جلد پورا کر لینا چاہتی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ یہ بھی یقینی بنانا چاہتی ہے کہ جو آفر کئے جارہے ہیں وہ طویل وقت تک کام کرنے کیلئے صحیح ہیں یا نہیں ۔

ہندوستانی فضائیہ طویل عرصہ سے مگ 29 کا استعمال کررہی ہے اور یہاں کے پائلٹ بھی اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ لیکن اب جس طیارہ کو لے کر بات چیت ہورہی ہے وہ پہلے کے مقابلہ میں الگ ہیں ۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس مگ 29 کے تین اسکواڈرن ہیں ، جنہیں اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔

Loading...