نئی دہلی: اروناچل پردیش (Arunachal Pradesh) میں ہندوستانی فوج نے اپنی پہلی ایوی ایشن بریگیڈ (Aviation Brigade) کا قیام کردیا ہے۔ اس ایوی ایشن بریگیڈ کا کام صرف فارورڈ بیس پر فوجی سازوسامان پہنچانا اور بچاو کاموں تک ہی محدود نہیں ہے۔ بلکہ یہ بریگیڈ حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ایئر اسپیس کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ چین کے ایئر اسپیس پر بھی باریکی سے نظر رکھتی ہے۔
چین کے ہیلی کاپٹروں کے مسلسل ہندوستانی ایئر اسپیس وائلیشن کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ کسی بھی طرح کے وائیلیشن کو روکنے کا ذمہ بھی اب ایوی ایشن بریگیڈ کے پاس ہے۔ اروناچل کے روپا میں اسی کام کے لئے ایک ایئر اسپیس کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے۔ یہاں سے مسلسل چینی ایئر اسپیس پر نظر رکھی جاتی ہے۔ چین کا جو بھی ایئر کرافٹ، ہیلی کاپٹر یا پھر ڈرون ایل اے سی کے قریب آتا ہے تو اسے ٹریک کیا جاتا ہے اور پھر اس کے خلاف ضروری کارروائی کے لئے فارورڈ فارمیشنس کو الرٹ کر دیا جاتا ہے۔
کیسے کام کرتی ہے یہ بریگیڈ، کرنل نے بتایانیوز 18 انڈیا کی ٹیم جب اس سینٹر پر پہنچی تو وہاں پر مسلسل چینی حرکتوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔ اس سینٹر کو ہیڈ کرنے والے کرنل نونیت چیل نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی چینی ایئر کرافٹ کو ہندوستانی سرحد میں داخل نہ ہونے دیں۔ اگر کوئی چینی فائٹر ایل اے سی پر ایل اسپیس کی خلاف ورزی کرتی ہوئی دکھے گی تو فوراً ہندوستانی فضائیہ کو مطلع کیا جائے گا۔ اس صورت میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر طیارے فوراً اڑان بھر کر انہیں ایسا کرنے سے روکیں گے۔ اگر کوئی اٹیک ہیلی کاپٹر کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس بریگیڈ میں تعینات اٹیک ہیلی کاپٹر کو فوراً روانہ کر دیا جائے گا۔ اس ایوی ایشن بریگیڈ کو قائم ہوئے محض 6 ماہ ہی ہوئے ہیں۔ 6 ماہ میں ہی اس بریگیڈ نے اس علاقے میں چینی حماقت کو روکنے کی سبھی کوشش کئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔