ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان تشدد کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے:فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ

نئی دہلی۔ ہندستان اور پاکستان کے سرحدی پولیس سربراہان کے مابین انتہائی اہمیت کی حامل بات چیت سے قبل فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہندستان میں تشدد کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 02, 2015 07:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان تشدد کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے:فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ
نئی دہلی۔ ہندستان اور پاکستان کے سرحدی پولیس سربراہان کے مابین انتہائی اہمیت کی حامل بات چیت سے قبل فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہندستان میں تشدد کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے۔

نئی دہلی۔  ہندستان اور پاکستان کے سرحدی پولیس سربراہان کے مابین انتہائی اہمیت کی حامل بات چیت سے قبل فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے  پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہندستان میں تشدد کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے۔

فوجی سربراہ نے سرحدپار سے ہونے والی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی فورس سے بالکل تیار رہنے کو کہا ہے۔

انہوں نے 1965 کی ہند ۔ پاک جنگ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر فوج کی تینوں شاخوں کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ دہشت گردانہ حملے اس بات کی طرف واٖضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستان دیگر علاقوں تک تشدد کو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے‘‘۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے ’’ہر وقت پوری طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔

فوجی سربراہ نے پاکستان پر ایسے وقت حملہ کیا ہے جب سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردانہ حملے گرداس پور سے اودھم پور تک پھیل گئے ہیں جبکہ دو پاکستانی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ان کے اس تبصرے کی اہمیت اسلئے مزید بڑھ گئی ہے کہ واگہہ ۔ اٹاری سرحد پر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے ڈائرکٹر جنرل کے مابین 9 ستمبر سے پانچ روزہ بات چیت شروع ہونے والی ہے۔
First published: Sep 02, 2015 07:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading