ہندوستانی فوج نے پاکستان کے اس دعوے کوسرے سے مسترد کردیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سیزفائرکی خلاف ورزی کے معاملے میں اس نے ہندوستان کے پانچ جوانوں کومارگرایا ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے اس دعوے کوغلط بتایا ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے خود ہی اعتراف کیا ہےکہ ہندوستانی کارروائی میں اس کےتین جوان مارے گئے ہیں۔
یوم آزادی کی صبح پاکستان نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کی گئی، جس میں اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔ وہیں پاکستانی فوجیوں نے پانچ ہندوستانی فوجیوں کومارگرایا ہےاورکئی کوزخمی کیا ہے۔
حالانکہ ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کے اس دعوے کو سرے سے خارج کردیا ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرشنا وادی سیکٹرمیں صبح 7 بجےسے فائرنگ شروع کردی۔ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا منہ توڑجواب دیا۔ پاکستان کی طرف سے شام ساڑھے سات بجے فائرنگ بند کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔