پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ میں داغا مورٹار، فوج نے ایسے کیا تباہ: دیکھیں ویڈیو

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز سرحد پار سے ہو رہی گولی باری کے دوران مینڈھر سیکٹر کے بالاکوٹ علاقہ میں مورٹار کا گولہ ایک گھر کے پاس گرا۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کر اس کی اطلاع فوج کو دی۔

Sep 16, 2019 10:16 AM IST | Updated on: Sep 16, 2019 10:24 AM IST
پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ میں داغا مورٹار، فوج نے ایسے کیا تباہ: دیکھیں ویڈیو

فائل فوٹو

جموں۔ پاکستان کی طرف سے داغے گئے مورٹار کے ایک گولے کو ہندوستانی فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے پاس ایک گاؤں میں تباہ کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز سرحد پار سے ہو رہی گولی باری کے دوران مینڈھر سیکٹر کے بالاکوٹ علاقہ میں مورٹار کا گولہ ایک گھر کے پاس گرا۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے اسے دیکھ کر اس کی اطلاع فوج کو دی۔

jammu-kashmir-2

انہوں نے کہا کہ فوجی جوان فورا جائے حادثہ پر پہنچے اور گولے کو محفوظ طریقہ سے تباہ کر دیا۔ مورٹار کے اس گولے میں دھماکہ نہیں ہوا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو ہندوستانی فوج نے جاری کیا ہے۔ پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز بالاکوٹ سمیت کئی گاؤوں میں چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ہندوستانی فوج نے اس کا کرارا جواب دیا۔

اس سے پہلے وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اس سال اب تک 2050 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ اس میں ہندوستان کے 21 عام شہریوں کی جان جا چکی ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو قابو میں رکھے اور 2003 میں ہوئے امن سمجھوتہ پر عمل کرے۔

Loading...