کشمیر: جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرہندوستانی فوج نے پاکستان کو سکھایا سبق، ہندوستان کوملی یہ بڑی کامیابی

جموں وکشمیرمیں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سخت جواب دیا ہے۔

Oct 14, 2019 12:32 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 12:43 PM IST
کشمیر: جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرہندوستانی فوج نے پاکستان کو سکھایا سبق، ہندوستان کوملی یہ بڑی کامیابی

جموں وکشمیرمیں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سخت جواب دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے وادی نیلم کے علاقے اور وادی لیپا میں جیش محمد کے لانچنگ پیڈ کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج کو منہ توڑ جواب دیاگیا۔ بتایاجارہے کہ ہندوستانی فوج کے بہادرجوانوں نے ہی تین پاکستانی فارورڈ پوسٹیں بھی تباہ کردی ہیں۔ فوج کے حکام نے کاکہناہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

علامتی تصویر

Loading...

فوج کے ذرائع کے مطابق ، پی او کے کی وادی لیپہ میں جیش محمد کا لانچنگ پیڈ ایم4 تباہ ہوگیاہے۔ جیش کو اس کارروائی میں بہت نقصان کا سامنا کرناپڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ، وادی نیلم کی تین فارورڈ پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ ان پوسٹوں کی مدد سے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کو ہندوستان میں دراندازی کے لئے بھیجاجارہاتھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔سینچر کی رات ، پاکستان نے ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے ، کشمیر کے اوری سیکٹر میں ایل او سی پر بھاری فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔ پاکستان کی فائرنگ سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی جوان سنتوش گوپ کی شہادت ہوئی تھی۔

ہندستانی فوجی جوان ۔ فائل فوٹو ہندستانی فوجی جوان ۔ فائل فوٹو

Loading...