ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا

جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج فوج نے اس وقت دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔ جب لائن آف کنٹرول پرکئی افراد کو مشکوک حالت میں اس پار آنےکی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ تاہم فوج کے للکارنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا
جموں وکشمیر: ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا

کپواڑہ:جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج فوج نے اس وقت دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔ جب لائن آف کنٹرول پرکئی افراد کو مشکوک حالت میں اس پار آنےکی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ تاہم فوج کے للکارنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے کرتلاشی کاروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں فوج نےبڑی مقدار میں اسلحہ بارود برآمدکیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرحد پار سے دراندازوں کا ایک گروپ اس پار دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ تاہم کنٹرول لائن پرتعینات ہندوستانی فوج نے ان کی ناپاک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ درانداز فرار ہوگئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ بارود چھوڑ گئے، جن میں اے کے 47 رائفل تین، 8 گرینیڈ اور بڑی مقدار میں جنگی سازوسامان برآمدکیا گیا۔


فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان ہمیشہ کشمیر میں نوجوان کو بندوق کی راہ اپنانے کیلئے اس پار سے ملیٹنٹوں کو بھیج رہے ہیں۔ تاکہ کشمیر میں امن و امان نہ رہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی ان کوششوں کو ہندوستانی فوج نے ہمیشہ ناکام بنادیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی ان کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ پھچلے ایک ہفتے کے دوران پاکستان لگاتار لائن آف کنٹرول پر مختلف علاقوں سے گولہ باری کررہا ہے۔ کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے کرناہ، کیرن مھچل، نوگام سیکٹروں میں گولہ بھاری کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ تاہم سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہندوستانی فوج پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دی رہی ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان گولہ باری کی آڑ میں اس پار ملیٹنٹوں کو بھیجنےکی کوشش کررہا ہے تاہم ان کی کوشش کو ہمیشہ ناکام بنایا جارہا ہے۔


دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی ان کوششوں کو ہندوستانی فوج نے ہمیشہ ناکام بنادیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی ان کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا۔ علامتی تصویر
دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی ان کوششوں کو ہندوستانی فوج نے ہمیشہ ناکام بنادیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی ان کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائےگا۔ علامتی تصویر


دوسری جانب گزشتہ دنوں نوگام سیکٹر میں سرحد پار گولہ باری کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں طرف سے دیر رات گئے تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل کرناہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں بھی لائن آف  کنٹرول پر پاکستانی فوج نے بلا اشتعال آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی  تھی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون  زخمی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ کشمیر میں دفعہ 370 ہٹنے کے بعد پاکستان لگاتار لائن آف کنٹرول پر بیچ بیچ میں گولہ باری کرتا رہتا ہے اور گولہ باری کی آڑ میں اس پار ملیٹنٹوں کو دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج تک لائن آف کنٹرول پر درجنوں دراندازوں کو مارگرایا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا۔ وہیں کچھ روز قبل کرناہ میں پولس اور فوج نے مشترکہ طور پر ایک بڑی کارروائی کے تحت تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جن کے قبضے سے باری مقداد میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو یہ سامان ملیٹنٹوں تک پہچانےکا ٹاسک ملا تھا۔ تاہم فوج اور پولس کی بروقت کارروائی سے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق مچھل سیکٹر میں دیرگئے رات تک دراندازوں کی تلاش جاری تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 11:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading