بوکھلائے پاکستان نے کی دہشت گردانہ دراندازی کی کوشش، ہندوستانی فوج نے کیا ناکام

دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی مدد سے اڑی سیکٹرمیں دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی فوج کے جوانوں نے ناکام کردیا۔

Aug 14, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Aug 14, 2019 10:38 PM IST
بوکھلائے پاکستان نے کی دہشت گردانہ دراندازی کی کوشش، ہندوستانی فوج نے کیا ناکام

پاکستانی فوج نے منگل کی شب دہشت گردانہ دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی فوج کے جوانون نے ناکام کردیا۔

مودی حکومت کےجموں وکشمیرکواسپیشل اسٹیٹس دینے والے آرٹیکل 370 کوختم کرنے اورریاست کودوحصوں میں تقسیم کرنےکےفیصلے سےپاکستان طلملایا ہوا ہے۔ اسی کے سبب وہ مسلسل ایسے اقدامات کررہا ہےکہ جس سے ہندوستان کونقصان پہنچ سکے۔ ایسے میں اب وہ دہشت گردوں کا استعمال کرکے جموں وکشمیرمیں تشدد پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

ہندوستانی فوج سےمنسلک ذرائع کےمطابق پاکستانی فوج نےمنگل کی شب دہشت گردوں کے ذریعہ دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی فوج کےجوانوں نے ناکام کردیا۔  ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ منگل کی رات کو جموں وکشمیرکےاڑی سیکٹرمیں پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی دراندازی کرانےکی کوشش کی گئی۔ اس دراندازی کوانجام دینے کےلئے پاکستانی فوج کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کی گئی۔

Loading...

پاکستان کی طرف سےاس ناپاک منصوبے کوانجام دینےکےلئےگولی باری کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیرمیں حملے کرنےاورتشدد بھڑکانے کے مقصد سے پاکستانی فوج دہشت گردوں کےایک گروپ کوہندوستانی سرحد کے اندربھیجنے کی کوشش کررہی تھی۔ لیکن ہندوستانی فوجیوں کی مستعدی کے سبب پاکستان اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

Loading...