پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے غرقاب ہوئے کمسن بچے کی لاش پاکستانی حکام کے سپرد

یہ کمسن لڑکا پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے گلگت۔ بلتستان میں 8 جولائی کو دریائے نیلم میں غرقاب ہوا تھا۔

Jul 11, 2019 06:23 PM IST | Updated on: Jul 12, 2019 12:17 AM IST
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے غرقاب ہوئے کمسن بچے کی لاش پاکستانی حکام کے سپرد

پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے غرقاب ہوئے کمسن بچے کی لاش پاکستانی حکام کے سپرد

حکام نے جمعرات کے روز پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے غرقاب ہوئے 8 سالہ لڑکے کی لاش کو پاکستانی فوج کے سپرد کر دیا۔ بتا دیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی گریز وادی میں کشن گنگا دریا سے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 8 سالہ لڑکے کی لاش منگل کے روز بر آمد کی گئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ کی ضلع انتظامیہ، پولیس اور آرمی نے جمعرات کے روز دودگائی پوسٹ چھورون سرحد پر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے آٹھ سالہ لڑکے کی لاش کو پاکستانی فوج کے سپرد کیا۔ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ شہباز مرزا نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر دو بجے فوجی عہدیداروں، سب ضلع مجسٹریٹ اور تحصیلدار گریز نے لاش کو چھورون سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

یہ کمسن لڑکا پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے گلگت۔ بلتستان میں 8 جولائی کو دریائے نیلم میں غرقاب ہوا تھا۔

Loading...