ہند۔پاک کشیدگی: ہندوستانی فوج نے توپ خانے کا کیا استعمال ۔ دہشت گردوں کے کیمپوں کو بنایانشانہ

جموں کشمیرکے ضلع کپواڑہ ٹنگڈھار سیکٹرمیں پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

Oct 20, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 01:05 PM IST
ہند۔پاک کشیدگی: ہندوستانی فوج نے توپ خانے کا کیا استعمال ۔ دہشت گردوں کے کیمپوں کو بنایانشانہ

ہندوستانی فوج کی بڑی کاروائی دہشت گردوں کی مدد پرپاکستانی فوج کے دانت کھٹے کردیے ہیں۔ جموں کشمیرکے ضلع کپواڑہ ٹنگڈھار سیکٹرمیں پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے توپ خانے کا استعمال کیا۔وادی نیلم میں 4لانچ پیڈس کو تبادہ کیا گیا۔مذکورہ لانچ پیڈس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ٹنگڈھارسیکٹرسے متصل مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کارروائی میں پاکستانی فوج کے 4 سے 5 جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ متعدد فوج جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

ہندوستانی فوج کے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی فوج دراندازوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف ہندوستان نے جوابی کاروائی میں توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔ تاہم یہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں تھی۔فوج نے ایل او سی پار کرکے یہ کاروائی نہیں کی ہے۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ دراندازوں کی مدد کے لیے پاکستان فوج بلا اشتعال فائرنگ کرتی آئی ہے۔فائرنگ کی آڑ میں سرحد عبور کرکےہندوستان میں گھستے درانداز ہیں۔تخریبی کاروائیاں کرنے کے لیےہندوستان میں گھستے ہیں۔ اسی لیے ہندوستانی فوج نے جوابی کاروائی میں توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کردیاہے۔

یادرہے کہ جموں کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں پاکستان نےسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کی۔ٹنگڈھار سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی۔جس میں دوفوجی جوان شہید ہوگئے۔وہیں ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔آپ کوبتادیں کہ بیتی شب پاکستان نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے تباہی مچائی تھی۔پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔وہیں درجنوں مکانوں کونقصان پہنچا ہے۔صبح سے ہی پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر فائرنگ کی جارہی ہے ، جس میں ہندوستان فوج کے چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز بھی پاکستان کی جانب سے کی جارہی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، جموں و کشمیر کے تنگدھار میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ایک بار پھر فائرنگ شروع کردی ہے۔بتایاجارہاہے کہ پاکستان سے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس فائرنگ میں ایک عام شخص کو بھی گولی ماری گئی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کی جارہی فائرنگ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھاجارہاہے۔

علامتی تصویر

Loading...