ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستانی فوج کی بڑی کارروائی، پی اوکے میں 30 کلو میٹراندرموجود دہشت گردانہ ٹھکانےبرباد کئے: ذرائع

ہندوستانی فوج نے پی اوکے کے تقریباً 30 کلومیٹراندرگھس کردہشت گردانہ کیمپوں پرکارروائی کی ہے۔

  • Share this:
ہندوستانی فوج کی بڑی کارروائی، پی اوکے میں 30 کلو میٹراندرموجود دہشت گردانہ ٹھکانےبرباد کئے: ذرائع
ہندوستانی فوج نے پی اوکے کے تقریباً 30 کلومیٹر اندرگھس کردہشت گردانہ کیمپ پرکارروائی کی ہے۔

بابا امرناتھ کی یاترا میں حصہ لینے والے عقیدتمندوں اوردیگر سیاحوں کو وادی سے واپس جانے کی وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کے بعد اب ہندوستانی فوج نے پی اوکے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ سی این این نیوز 18 کے ذرائع کے مطابق، ہندوستانی فوج نے پی اوکے کے تقریباً 30 کلو میٹراندر دہشت گردانہ کیمپ پرکارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے پی اوکے کے 30 کلو میٹراندرموجود دہشت گردانہ ٹھکانوں برباد کئے ہیں۔


سی این این کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق، دہشت گردانہ ٹھکانوں پرہندوستان کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے نیلم جھیلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ این جے ایچ پی پروجیکٹ بھی اس میں ڈیمیج ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ نیلم جھیلم پاورپلانٹ سے تقریباً 500-400 میگا واٹ بجلی کی پیداوارہوتی ہے۔ اسی پلانٹ سے پاکستان واقع پنجاب اورآس پاس کے دیگرریاستوں میں بجلی کی سپلائی ہوتی ہے۔ اگرسے پلانٹ ڈیمیٹ ہوگیا، تو پاکستان کا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔


ہندوستان کی کارروائی پرپاکستان نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان نے پی اوکے میں گھس کر کلسٹربموں کا استعمال کرکے یواین کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی کشمیرکے لوگوں کے حقوق اوران کےعزم کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیرہرپاکستانی کے خون میں بسا ہے۔ کشمیریوں کا ملکی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔


pok

پاکستان کی سیاستداں شیری رحمٰن نے ہندوستان کی کارروائی کے بعد ٹوئٹ کیا 'این اوسی پر ہندوستان کلسٹربم کا استعمال کررہا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے بے قصورشہریوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان سبھی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے'۔

pakis

پاکستانی سرنگ ملنے پرحکومت نے تیرتھ یاتریوں کو واپس بلایا

جموں وکشمیرمیں جمعہ کو بارودی سرنگ ملنے کے بعد مرکزی حکومت نے سبھی امرناتھ یاتریوں کوواپس بلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے سبھی سیاحوں کوجموں وکشمیرسے واپس لوٹنےکا حکم جاری کردیا ہے۔ امرناتھ  یاترا کے راستے سے ہندوستانی فوج نے امریکی اسپائنررائفل ایم -24  برآمد کی ہے۔ اس کےعلاوہ راستے سے پاکستان میں تعمیرشدہ کئی بارودی سرنگ بھی ملی ہیں۔

Amarnath-Yatra-2019

ہندوستانی فوج نے بیان جاری کرکےبتایا تھا کہ فی الحال علاقےمیں آپریشن جاری ہے اور دیگربارودی سرنگوں کےملنےکا بھی خدشہ ہے۔ ہندوستانی فوج نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس کرکے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نےامرناتھ یاترا کونشانہ بنانےکا پلان بنایا ہوا تھا، اسی کی چھان بین کے تحت یاترا کے راستے سے پاکستان میں بنائی گئی بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہیں۔
First published: Aug 03, 2019 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading