جموں: ہندوستانی فوج کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر دھرو (ALH Dhruv) جمعرات کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ دریائے مروہ کے قریب پیش آیا ہے، جس میں ایک فوجی جوان شہید اور دو پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔ خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں مواصلاتی خدمات کام نہیں کر رہی ہیں۔
پولیس اور فوج کی ٹیم دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دریائے چناب سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ زخمی پائلٹس کو بچانے کے بعد انہیں پیدل ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی جگہ لے جانا پڑا۔ یہاں سے اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثہ! جموں و کشمیر میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ہوا میں اڑتے یہ تابوت ملک کے بہادر فوجیوں اور افسروں کی جانیں لے چکے ہیں۔ مارچ کے اوائل میں، اروناچل پردیش میں منڈلا پہاڑی علاقے کے قریب انڈین آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں اس کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے :
چاردھام یاترا کے درمیان اتراکھنڈ میں لرز اٹھی زمین، چمولی اور رودرپریاگ میں زلزلے کے جھٹکےمیرے منع کرنے کے بعد بھی مدت کیوں بڑھائی گئی؟ ای ڈی چیف کی توسیع پر سپریم کورٹ برہم
حادثے کے بعد ہندوستانی فوج، سشستر سیما بال (SSB) اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر آپریشنل سواری پر تھا جب اس کا ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے پیچھے تکنیکی پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن اس حوالے سے سوال اٹھتے ہیں کہ وہ کون سی تکنیکی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔