உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹھان کوٹ: رنجیت ساگر باندھ کے پاس ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ

    پٹھان کوٹ: رنجیت ساگر باندھ کے پاس ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    پٹھان کوٹ: رنجیت ساگر باندھ کے پاس ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    پنجاب واقع پٹھان کوٹ میں رنجیت ساگر باندھ (Ranjit Sagar Dam) میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حالانکہ اس کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

    • Share this:
      پٹھان کوٹ: پنجاب واقع پٹھان کوٹ (Pathankot) میں ہندوستانی فوج (Indian Army) کا ہیلی کاپٹر (Helicopter) حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ رنجیت ساگر ڈیم کے پاس ہوا ہے۔ موقع پر پولیس اور فوج کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ پٹھان کوٹ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر لانبا نے بتایا کہ رنجیت ساگر باندھ (Ranjeet Sagar Dam) میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

      پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر لانبا نے کہا، ’ہمیں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کے جھیل میں حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہم نے اپنی ٹیموں کو موقع پر بھیج دیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ فوری اثر سے کسی کے نقصان ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پٹھان کوٹ سے 30 کلو میٹر دور واقع ہے۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، فوج کے ذرائع نے بتایا کہ رنجیت ساگر باندھ میں حادثے کا شکار ہوئے آرمی ایویئیشن اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر نے پٹھان کوٹ سے اڑان بھری تھی اور مستقل اڑان کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: