ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- ہم ایک ایک انچ زمین کو لےکر بیدار، فوج جنگ کے لئے ہر وقت تیار

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے چینی فوج کی جارحیت اور ہندوستانی فوج کی تیاری سے لے کر راہل گاندھی کے بیانات پر بھی بات کی۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- ہم ایک ایک انچ زمین کو لےکر بیدار، فوج جنگ کے لئے ہر وقت تیار
وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا- ہم ایک ایک انچ زمین کو لےکر بیدار، اسے کوئی چھین نہیں سکتا



نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنگ کی دھمکی پر چین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی ایک ایک انچ زمین کے لئے بیدار ہیں اور اس کو کوئی چھین نہیں سکتا۔ چین کے صدر شی جنپنگ  نے اپنی فوج کو جنگ کے لئے تیاریاں کرنے کے لئے کہا تھا۔ امت شاہ نے چین کے اس موقف پر کہا کہ ہندوستانی فوج ہمیشہ جنگ کے لئے تیار ہے۔ وہ کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے اہل ہیں۔

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے چینی فوج کی جارحیت اور ہندوستانی فوج کی تیاری سے لےکر راہل گاندھی کے بیانات پر بھی بات کی۔ چین کو لے کر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیانات پر امت شاہ نے کہا کہ ان کے پاس نہ کوئی ڈیٹا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی اعدادوشمار۔ بغیر سر اور دھڑ کی باتیں کرتے ہیں۔ کم ازکم کانگریس کو یہ بولنے کا اختیار نہیں ہے۔ ان کے وقت میں چین نے ہندوستان کی کتنی زمین ہڑپ لی ہے۔ اس کا حساب ایک بار راہل گاندھی ملک کی عوام کے سامنے رکھیں۔ میں 1962 کی بات کر رہا ہوں۔ کانگریس کی حکومت تھی۔ ان کے پرنانا ہی وزیر اعظم تھے۔






مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ فوج انکروچمنٹ (Encroachment) کا جواب دینے کے لئے ہی بنی ہیں۔ ہماری فوج (Indian Army) ویسے ہی تیار رہتی ہے۔ پاکستان - چین کے تال میل پر امت شاہ نے کہا کہ ہماری فوج اہل ہے اور ہمارے ارادے بلند ہیں۔ 130 کروڑ کے ہندوستان کو کوئی دبا نہیں سکتا۔ ستیہ (حقیقت) ہمارے ساتھ ہے، دنیا ہمارے ساتھ ہے۔ اب ہمیں دبانا اتنا آسان نہیں ہے۔



Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 10:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading