ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: فوج میں تین سال کے لئے شامل ہوسکیں گے عام ہندوستانی، اگر اس تجویز پر لگی مہر

ہندوستانی فوج (Indian Army) کے ذرائع نے بتایا، ’ایک تجویز پر غور کیا جارہا ہے، جس کے تحت عام شہریوں کو وطن کی خدمت کرنے کے لئے تین سال کی ٹور ڈیوٹی (Tour Duty) کی اجازت دی جائے گی۔

  • Share this:
بڑی خبر: فوج میں تین سال کے لئے شامل ہوسکیں گے عام ہندوستانی، اگر اس تجویز پر لگی مہر
اگر اس تجویز پر مہر لگتی ہے تو فوج میں تین سال کے لئے عام ہندوستانی شامل ہوسکیں گے۔ علامتی تصویر

نئی دہلی: حالیہ اصول وضوابط اور صورتحال میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج (Indian Army) تین سال کے لئے ’ٹور آف ڈیوٹی’ (Tour of Duty) کے لئے عام شہریوں کو اپنے اداروں میں شامل ہونےکی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو ہندوستانی فوج (Indian Army) سے منسلک ذرائع نے بتایا ’ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، جس کے تحت عام شہریوں (Normal Citizens) کو قوم کی خدمت کرنے کے لئے تین سال کی ٹور ڈیوٹی کی اجازت دی جائے گی۔


تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔ یہ تجویز ملک کی بہترین صلاحیت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی ہندوستانی فوج کی کوششوں کا حصہ ہے۔ موجودہ وقت میں، جو سب سے چھوٹی مدت ہے، وہ شارٹ سروس کمیشن (Short Service Commission) کے تحت 10 سال ہے۔


تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔
تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔


شارٹ سروس کمیشن کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا گیا

ذرائع نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسے مزید پُرکشش بنانے کے لئے فورس کے اعلیٰ عہدیداران (Top brass officers) کے ذریعہ شارٹ سروس کمیشن کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ ہندوستانی فوج گزشتہ کئی سالوں سے افسران کی کمی کا سامنا کر رہی ہے اور جلد از جلد اسے دور کرنا چاہتی ہے۔ شارٹ سروس کمیشن کو پہلے پانچ سال کی کم از کم سروس (Minimum Service) کے ساتھ شروع کیا تھا، لیکن پھر اسے اور زیادہ پرکشش بنانے کے لئے اسے 10 سال تک بڑھا دیا گیا تھا۔
First published: May 14, 2020 01:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading