உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برفیلے طوفان میں INDIAN ARMY نے جم کر کھیلا والی بال، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے کی فوجیوں کی تعریف

    برفیلے طوفان میں والی بال کا لطف اُٹھاتے ہندوستان کے بہادر فوجی جوان۔

    برفیلے طوفان میں والی بال کا لطف اُٹھاتے ہندوستان کے بہادر فوجی جوان۔

    ویڈیو کو ہر طرف سے سراہنا مل رہی ہے۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف کڑاکے کی ٹھنڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، بلکہ اُس کا لطف بھی اُٹھا رہے ہیں۔

    • Share this:
      ہمارے ملک کے جوان دنیا بھر میں اپنی حب الوطنی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ہندوستانی فوج کے جوان کسی بھی موسم کی پرواہ کیے بغیر ملک کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جوانوں کے کئی ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں، جنہیں یوزرس کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ حال ہی کے دنوں میں ایسی ہی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔


      وائرل ہورہے ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کئی فوجی برف سے ڈھکے والی بال کورٹ پر بھاری برفباری کے درمیان مستی سے اپنا گیم کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو ہر طرف سے سراہنا مل رہی ہے۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف کڑاکے کی ٹھنڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، بلکہ اُس کا لطف بھی اُٹھا رہے ہیں۔


      اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر آئی اے ایس عہدیدار اونیش شرن ( IAS Awanish Sharan) نے شیئر کیا ہے۔ جسے خبر لکھے جانے تک ایک لاکھ 64 ہزار سے بھی زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوزرس اس ویڈیو پر کمنٹ کے ذریعے اپنا اپنا ری ایکشن دئیے جارہے ہیں۔


      ایک یوزر نے ویڈیو پر کمنٹ کر کے لکھا، ’جہاں جانے میں چینیوں کی روح کانپ جاتی ہے، وہاں ہمارے جوان والی بال کھیلتے ہیں۔‘ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، ’زندگی زندہ دلی کا دوسرا نام ہے Indian Army.‘ ایک اور یوزر نے لکھا، ’ جہاں کی برفیلی ہوا خنجر بن کر کاٹتی ہو، وہاں اس جوش سے کھیلنا واقعی بے مثال ہے، حیرت انگیز ہے۔۔! اسکے علاوہ اور بھی کئی یوزرس نے اس پر کمنٹ کر کے تعریف کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: