ہوم » نیوز » وطن نامہ

رات کے اندھیرے میں جان پرکھیل کرہندوستانی فوج کے جوانوں نے بچائی سیلاب میں پھنسے 150 لوگوں کی جان

منگل کی رات ہندوستانی فوج نے آسام میں 150 لوگوں کو سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے بچایا۔ ان لوگوں میں 60 خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

  • Share this:
رات کے اندھیرے میں جان پرکھیل کرہندوستانی فوج کے جوانوں نے بچائی سیلاب میں پھنسے 150 لوگوں کی جان
ہندوستانی فوج نےآسام میں 150 لوگوں کو سیلاب سے بچالیا۔ فائل فوٹو

آسام اوربہارمیں سیلاب کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس دوران گزشتہ رات تیز بارش کے دوران آسام کے نلباری ضلع کے بلیتارا گاوں میں سیلاب کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا  اورلوگوں کےڈوبنےکےآثارنظرآنے لگے۔ لوگوں کے بچاوکام کےلئےتعینات ہندوستانی فوج کوجیسےہی اطلاع ملی، فوج فوراً لوگوں کے بچاو کےلئے چل پڑی۔ ہندوستانی فوج نےیہاں پہنچ کر150 لوگوں کوسیلاب کے پانی میں ڈوبنےسےبچایا۔ ان لوگوں میں 60 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔


ہندوستانی فوج کے جوان اس بچاومہم کےدوران چھوٹے بچوں کوخود اپنی گود میں لے کر سیلاب سے نکالتے نظرآئے۔ وہیں خواتین اورمرد گھرسے ضروری سامان وغیرہ پالیتھین میں لےکرجاتےنظرآئے۔ ہندوستانی فوج نےاپنے جذبےکی مثال قائم کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں سیلاب کے پانی کے درمیان بھیگتے ہوئے لوگوں کوبچاتے رہے۔


بہار- آسام سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرضلع سیتامڑھی


دو دن پہلے آئے اعدادوشمارکےمطابق بہاراورآسام ان دو ریاستوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر166 ہوچکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ان دونوں ہی ریاستوں میں کل ملاکرسیلاب سے متاثرلوگوں کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ بہارکا سیتامڑھی ضلع اس سیلاب میں سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ گزشتہ ہفتہ تک یہاں پر سیلاب سے ہوئی اموات کی تعداد 27 تھی۔
First published: Jul 24, 2019 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading