ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین سے ایل اے سی پرکشیدگی کے باوجود ہندوستانی فوج نے دکھائی انسانیت، تین چینی شہریوں کی بچائی جان

India-China Rift: خراب موسم کے سبب تین چینی شہری راستہ بھٹک گئے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی فوج نے انہیں اس مشکل گھڑی میں بچایا۔ ان کا علاج کیا اور پھر واپس چین کی طرف بھیج دیا۔

  • Share this:
چین سے ایل اے سی پرکشیدگی کے باوجود ہندوستانی فوج نے دکھائی انسانیت، تین چینی شہریوں کی بچائی جان
چین سے ایل اے سی پر کشیدگی کے باوجود ہندوستانی فوج نے دکھائی انسانیت، تین چینی شہریوں کی بچائی جان

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان ان دنوں اصل کنٹرول لائن (LAC) پر کشیدگی کا ماحول ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے کھڑی ہے۔ اس دوران دو بار دونوں افوان کے درمیان جھڑپ بھی ہوچکی ہے، لیکن اس کے باوجود انسانیت اپنی جگہ ہے۔ سنسکرت کی مشہور کہاوت ہے، اتیتھی دیوو بھوا، یعنی ہندوستانی سماج میں کوئی بھی مہمان بھگوان کی طرح ہوتے ہیں، لہٰذا چین سے دشمنی کے باوجود ہندوستانی فوج (Indian Army) ضرورت پڑنے پر چین کے شہری (Chinese citizens) کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ شمالی سکم میں ہوا۔ یہاں خراب موسم کے درمیان تین چینی شہری راستہ بھٹک گئے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی فوج نے انہیں اس مشکل گھڑی میں بچایا۔ ان کا علاج کیا اور پھر واپس چین کی طرف بھیج دیا۔


تین شہریوں کی بچائی جان


فوج کے مطابق چین کے تین شہری نارتھ سکم کے پلاٹو علاقے میں تین ستمبر کو راستہ بھٹک گئے تھے۔ یہ علاقہ سب صفر درجہ حرارت میں 17500 فٹ کی اونچائی پر ہے۔ جانکاری کے مطابق، یہاں ایک خاتون اور دو مرد برف کے بیچ راتہ بھٹک گئ تھے۔ انہیں ایسے حالات میں دیکھ کر فوراً کارروائی کرتے ہوئے فوج کے جوانوں نے بچایا۔ ہندوستانی فوج نے چینی شہریوں کو کھانا، پانی، آکسیجن، گرم کپڑے اور دوائیاں دیں۔ بعد میں فوج نے ان چینی شہریوں کو صحیح راستہ دکھا کر ان کے منزل تک جانے میں مدد کی۔ فوج کی طرف سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا- انسانیت سب سے اوپر۔




چین کی حرکت

ہندوستان ہمیشہ مدد کے لئے تیار رہتا ہے، لیکن دوسری طرف چین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ جمعہ کو ہی خبر آئی کہ چین کی فوجیوں نے اروناچل پردیش کے 5 لوگوں کو اغوا کرلیا۔ جن پانچ لوگوں کو اغوا کیا گیا، وہ ٹاگین طبقے کے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سارے لوگ پاس کے جنگل میں شکار کے لئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان 3488 کلو میٹر کی سرحد ہے، جس کی شروعات شمال مشرق میں اروناچل پردیش سے ہوتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 05, 2020 04:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading