Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

    ہندوستانی فوج کا دعویٰ- ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا

    جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ 7 اگست کو جنگجووں کے ایک گروپ نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے راستے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی۔

    • UNI
    • Last Updated: Aug 09, 2020 08:05 PM IST
    • Share this:
    ہندوستانی فوج کا دعویٰ- ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا
    ہندوستانی فوج کا دعویٰ- ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا۔ فائل فوٹو

    جموں: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گھاٹی سیکٹر پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ 7 اگست کو جنگجووں کے ایک گروپ نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے راستے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا: 'مستعد فوجیوں نے جنگجوئوں کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جنگجو کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے'۔ دفاعی ترجمان کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں نے دیکھا کہ لاش کو وہاں سے ہٹایا گیا تھا جس کے نشان واضح تھے۔ انہوں نے کہا کہ جائے واردات سے ایک اے کے 47 رائفل اور پاکستان مارکنگ والی کھانے کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔



    لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات سیکورٹی فورسز پاکستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے مضبوط انسداد دراندازی گرڈ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دن دراندازی کی یہ کوشش کی گئی عین اسی دن پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی، منکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

    Published by: Nisar Ahmad
    First published: Aug 09, 2020 07:43 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading