ہوم » نیوز » وطن نامہ

India-China Standoff: سکم کے ناکو لا میں دراندازی کی کوشش ناکام ، چین کے 20 فوجی زخمی : ذرائع

India-China Standoff: سکم کے ناکو لا میں چین کی فوج نے جوں کی توں صورتحال کو بدلنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ جگہ 19000 فٹ کی بلندی پر ہے ۔ دراندازی کی کوشش تین دن پہلے ہوئی تھی ۔ ہندوستانی سرحد کی جانب چین کے کچھ فوجی دراندازی کے ارادے سے بڑھ رہے تھے ۔ اس دوران جوابی کارروائی کی گئی ، جس میں چین کے 20 جوانوں کے زخمی ہونے کی جانکاری مل رہی ہے ۔

  • Share this:
India-China Standoff: سکم کے ناکو لا میں دراندازی کی کوشش ناکام ، چین کے 20 فوجی زخمی : ذرائع
علامتی تصویر ۔

ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحد کو لے کر جاری رسہ کشی کے درمیان سکم سرحد پر جھڑپ کی خبر ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق ناکو لا میں چین کی فوج نے جوں کی توں صورتحال کو بدلنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ جگہ 19000 فٹ کی بلندی پر ہے ۔ دراندازی کی کوشش تین دن پہلے ہوئی تھی ۔ ہندوستانی سرحد کی جانب چین کے کچھ فوجی دراندازی کے ارادے سے بڑھ رہے تھے ۔ اس دوران جوابی کارروائی کی گئی ، جس میں چین کے 20 جوانوں کے زخمی ہونے کی جانکاری مل رہی ہے ۔ ابھی تک دونوں ممالک کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔


سکم کے ناکو لا میں دراندازی کی کوشش ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خبریں ہیں کہ چین کی فوج نے مشرقی لداخ سے اپنے دس ہزار جوانوں کو ہٹایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشرقی لداخ کے علاوہ سکم سمیت کئی علاقوں سے چین کی فوج نے اپنی تعیناتی کو کم کیا ہے ، لیکن جواب ابھی بھی ڈٹے ہوئے ہیں ۔


دراصل سال 2003 میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ یہ اتفاق رائے قائم ہوا تھا کہ سکم ہندوستان کا ہے اور چین اس پر کوئی دعوی نہیں کرے گا ۔ اس کے بدلے میں ہندوستان نے تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا تھا ۔ حالانکہ اس کے ایک سال کے اندر ہی چین کے نائب وزیر خارجہ نے اس وقت کے وزیر خارجہ سے  کہا تھا کہ یہ معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے ۔


تقریبا 19000 فٹ کی اونچائی پر واقع اس جگہ کو چین متنازع مانتا ہے ۔ اتنی اونچائی پر زبردست ٹھنڈ میں ایسے واقعات کا پیش آنا بتاتا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی ) پر دونوں ممالک کے درمیان حالات کتنے خراب ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 25, 2021 11:22 AM IST