Indian Coast Guard:ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی،7لوگ گرفتار
ہندوستانی کوسٹ گارڈز نے ضبط کی پاکستانی کشتی۔
Indian Coast Guard: قومی سمندری سرحد کے قریب اس مشکوک کشتی کو دیکھتے ہی اسے روکنے کی ہدایت کی گئی۔ لیکن کشتی رکنے کے بجائے چلنے لگی۔ اس پر آئی سی جی ارنجے نے انتہائی ناہموار سمندر اور مشکل موسم کے باوجود کشتی کو روکا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی کشتی ہے۔
Indian Coast Guard:انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے گجرات کے ساحل سے بحیرہ عرب میں سات ملاحوں سمیت ایک پاکستانی کشتی 'النعمان' کو پکڑ لیا ہے۔ دفاعی حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔گجرات انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوسٹ گارڈ کے جہاز 'ارینجئے' نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی رات کو یہ کارروائی کی۔ دفاعی حکام نے بتایا کہ کشتی کو اے ٹی ایس کے ساتھ گہرائی سے تفتیش کے لیے اوکھا (دیو بھومی دوارکا) لایا جا رہا ہے۔
Indian Coast Guard apprehends Pakistani fishing boat with seven crew members in Indian waters in Arabian sea off Gujarat coast: Defence official
قومی سمندری سرحد کے قریب اس مشکوک کشتی کو دیکھتے ہی اسے روکنے کی ہدایت کی گئی۔ لیکن کشتی رکنے کے بجائے چلنے لگی۔ اس پر آئی سی جی ارنجے نے انتہائی ناہموار سمندر اور مشکل موسم کے باوجود کشتی کو روکا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی کشتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔