உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب میں پھنسے نوجوان کوملک واپس لانے کی کوششیں تیز

    کے ٹی آر کے ٹوئٹ پرسعودی سفارتخانہ نے دیا جواب

    کے ٹی آر کے ٹوئٹ پرسعودی سفارتخانہ نے دیا جواب

    کے ٹی آر کے ٹوئٹ پرسعودی سفارتخانہ نے دیا جواب

    • Share this:
      سعودی عرب میں پھنسے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سمیرکی واپسی کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ کے ٹوئٹ پریہ جانکاری دی ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ سفارتخانہ کے حکام نے محمد سمیر سے ربط کرلیاہے اورسعودی حکام نے نمائندگی کرکے محمد سمیر کو تلنگانہ واپس روانہ کرنے کی کوششیں کی جائیگی۔ جس کے بعد جواب کے ٹی آر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی سفارتخانہ کا شکریہ اداکیا۔

      یادرہے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد سمیر سعودی عرب میں ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ جہاں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اس21سالہ نوجوان محمد سمیر نے جس کا تعلق ضلع کریم نگر کے ایلنتوکنٹہ سے ہے۔محمد سمیر کے دوستوں نے ایک ویڈیو پیام سوشیل میڈیا کے ذریعہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراو کو بھیجا۔

      تلگو زبان میں بھیجے گئے اس ویڈیو میں اس نوجوان نے اپنی مشکلات سے کے ٹی راما راؤ کوواقف کروایا۔ یہ نوجوان روزگار کے لئے ایجنٹ کے ذریعہ سعودی عرب گیا تھا۔ محمد سمیر نے کہاکہ سعودی عرب میں فنکشن ہال میں ملازمت کا جھانسہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ نے دیاتھا۔ متاثرہ نوجوان نے امید کی تھی کہ ملازمت پر اس کے معاشی مسائل دور ہوں گے۔اس نے ملازمت کے لئے ایجنٹ کو 80ہزارروپئے بھی دیئے تاہم محمد سمیر کی سعودی عرب روانگی کے بعد وہاں اس کو دھوکہ کا سامنا کرناپڑا اور وہاں اسے بکرے چروانے کا کام دیاگیا۔محمد سمیر نے اس کو بچانے اورملک واپسی میں مدد کی خواہش کی۔
      اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راو نے سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر اوصاف سعید اور ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس نوجوان کی ہندوستان واپسی کے لئے مد د کرنے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ ایک اور نوجوان نے بھی گزشتہ روز ایسا ہی ویڈیو کے تارک راماراو کو بھیجاتھا۔


      First published: