உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ظہیرخان سے مداحوں نے پوچھا- تم نے مذہب تبدیل کرلیا کیا؟ جانئے وجہ

    دیوالی کے موقع پرسابق تیزگیند بازظہیرخان نےبیوی ساگریکا گھاٹگےکےساتھ پوجا کی تصویر پوسٹ کی اوراس پرکچھ ٹوئٹرصارفین نے سخت ردعمل ظاہرکیا۔

    دیوالی کے موقع پرسابق تیزگیند بازظہیرخان نےبیوی ساگریکا گھاٹگےکےساتھ پوجا کی تصویر پوسٹ کی اوراس پرکچھ ٹوئٹرصارفین نے سخت ردعمل ظاہرکیا۔

    دیوالی کے موقع پرسابق تیزگیند بازظہیرخان نےبیوی ساگریکا گھاٹگےکےساتھ پوجا کی تصویر پوسٹ کی اوراس پرکچھ ٹوئٹرصارفین نے سخت ردعمل ظاہرکیا۔

    • Share this:
      ہندوستان میں بھلے ہی الگ الگ مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، لیکن جب بات تیوہارکی آتی ہے توسبھی مل کراس کا جشن مناتے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق تیزگیند بازظہیرخان نے بھی ایسا ہی کیا۔ ظہیرخان نےدیوالی کے موقع پراپنی اہلیہ ساگریکا گھاٹگے کے ساتھ پوجا کی۔ ظہیرخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پران تصویروں کو پوسٹ کرکےاپنے مداحوں کو 'ہیپی دیوالی' (دیوالی کی مبارکباد) بھی کہا، لیکن ان کا یہ کام کچھ مداحوں کو پسند نہیں آیا۔ ظہیرخان کے اس پوسٹ پرکئی مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہارکیا۔

      ظہیرخان کو ٹرول کرنے کی کوشش

      کچھ ٹوئٹرصارفین نے ظہیرخان کوٹرول کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے مذہب  تبدیل کرلیا ہے؟ ایک صارف نے لکھا 'ظہیربھائی آپ پوجا بھی کرنے لگے'؟

      ظہیرخان نے دیوالی پوجا کی۔
      ظہیرخان نے دیوالی پوجا کی۔


      حالانکہ ظہیرخان کی اس تصویرکوکئی مداحوں نے پسند بھی کیا۔ انہوں نے ظہیرخان کے اس قدم کو سماجی ہم آہنگی کی بہترین مثال قراردیا۔

      ظہیرخان کو ٹرول کرنے کی کوشش
      ظہیرخان کو ٹرول کرنے کی کوشش


      ظہیرخان ہندوستان کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک

      واضح رہےکہ ظہیرخان ہندوستانی کرکٹ تاریخ کے سب سے اچھے گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ اکتوبر2000 میں ڈیبیوکرنے والے ظہیرخان نے ہندوستان کے لئے 92 ٹسٹ اور 200 ونڈے میچ کھیلے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 17 ٹی -20 انٹرنیشنل مقابلے بھی کھیلے۔ ظہیر خان کےنام 311 ٹسٹ، 282 ونڈے اور17 ٹی -20 وکٹ ہیں۔ ظہیرخان سب سےزیادہ وکٹ لینے والے دوسرے ہندوستانی تیزگیند بازہیں۔

      ظہیرخان نے ہندوستان کے لئے 500 سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹ لئے۔
      ظہیرخان نے ہندوستان کے لئے 500 سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹ لئے۔


      ظہیرخان نے سال 2014 میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا اوراس کےایک سال بعد اکتوبر2015 میں انہوں نےانٹرنیشنل اورفرسٹ کلاس کرکٹ کوالوداع کہہ دیا تھا۔ حالانکہ آئی پی ایل میں ظہیرخان سال 2017 تک کھیلے۔ سال 2017 میں وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے گیند بازی مشیربھی بنے۔ فی الحال ظہیرخان آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینس کے کرکٹ آپریشنس کے ڈائریکٹر ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو فائنل میں شکست دے کر آئی پی ایل خطاب اپنے نام کیا تھا۔
      First published: