PNB Scam:ہندوستانی حکومت کا نجی جیٹ طیارہ پہنچا ڈومینیکا! کیا مفرور میہول چوکسی کو ہندوستان واپس لایا جائے گا؟
مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی (Mehul Choksi)
ڈومینیکا کے حکام کو بتایا گیا ہے کہ چوکسی اصل میں ایک ہندوستانی شہری ہے اور اس نے تقریبا دو ارب امریکی ڈالر کی دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے کے بعد ہندوستان میں قانون سے بچنے کے لئے نئی شہریت اختیار کرلی۔
ڈومینیکا: ہندوستانی حکومت کا نجی جیٹ طیارہ اتوار کی صبح ڈومینیکا پہنچا ہے اور قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ مفرور ڈائمنٹ تاجر میہول چوکسی کو جلد ہی ہندوستان واپس لایا جائے گا۔انٹیگوا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Gaston Browne) نے کہا کہ اس وقت ڈومینیکا کے ڈگلس چارلس ہوائی اڈے پر نجی طیارہ ہندوستان سے پہنچ گیا ہے۔ انٹیگوا نیوز روم کی خبر کے مطابق قطر ایئر ویز کا نجی جیٹ طیارہ ڈومینیکا کے ڈگلس چارلس ہوائی اڈے پر اترا۔
میڈیا آؤٹ لیٹ نے انٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن کو اطلاع دی ہے کہ جیٹ طیارہ ہندوستان سے آیا ہے جس میں تاجر کی ملک بدری کے لئے ضروری دستاویزات تھے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ مفرور تاجر مہر چوکسی کو وطن واپس لانے کی کوششوں کے درمیان متعدد ایجنسیاں ڈومینیکا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ڈومینیکا کے حکام کو بتایا گیا ہے کہ چوکسی اصل میں ایک ہندوستانی شہری ہے اور اس نے تقریبا دو ارب امریکی ڈالر کی دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے کے بعد ہندوستان میں قانون سے بچنے کے لئے نئی شہریت اختیار کرلی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہندوستان نے سفارتی چینل اور سفارتی راستے کے ذریعے واضح طور پر ڈومینیکا کو بتایا ہے کہ میہول چوکسی کو ایک مفرور ہندوستانی شہری سمجھا جانا چاہئے جس کے خلاف انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس ہے اور اسے جلاوطنی کے لئے ہندوستانی حکام کے حوالے کیا جانا چاہئے اور اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے مبینہ اعمال کے لئے ہندوستان میں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس نے ہندوستانی عوام کو اربوں ڈالر کو لوٹ لیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔