உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندستانی تحقیقاتی ٹیم IS دہشت گرد سے پوچھ گچھ کیلئے ماسکو روانہ، روس نے پکڑا تھا خودکش حملہ آور

    دو روز قبل روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پندستان کے خونخوار دشمن کو پکڑ لیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کا یہ دہشت گرد بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کو خودکش حملے میں مارنے کی سازش کر رہا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaRussiaRussiaRussiaRussia
    • Share this:
      نئی دہلی. روس میں آئی ایس IS  کے ایک دہشت گرد کے حال ہی میں پکڑے جانے کے بعد ہندوستانی تفتیشی ٹیم روس کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ یہ دہشت گرد ہندستان میں بی جے پی کے لیڈر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ دو روز قبل روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پندستان کے خونخوار دشمن کو پکڑ لیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کا یہ دہشت گرد بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کو خودکش حملے میں مارنے کی سازش کر رہا تھا۔ یہ دہشت گرد روس سے ہندوستان آنے والا تھا۔

      خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، پیر کو روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے بتایا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش دہشت گرد کو پکڑا ہے جو بھارت میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سرکردہ رہنماؤں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا۔ پکڑے گئے دہشت گرد کو ترکی میں آئی ایس کے سرکردہ عسکریت پسندوں نے خودکش دستے کے طور پر تربیت دی تھی۔

      میرا نام Azamov ہے، میں دہشت گرد ہوں، نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور کا ٹارگیٹ

      بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی بڑی سازش ناکام، روس میں پکڑا گیا خودکش دہشت گرد

      CNN-News-18 نے پہلے ہی اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی ایجنسیوں کو امریکی اور روسی ایجنسیوں سے دہشت گردی کے واقعات کے الرٹ موصول ہوئے تھے۔ اس الرٹ کے مطابق دو افراد روس، انقرہ یا استنبول کے راستے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتے تھے۔ سی پی آر کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی اپنی پوچھ گچھ کی ایک ویڈیو میں دہشت گرد نے بتایا کہ اس نے اپریل 2022 میں آئی ایس تنظیم سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد اس نے خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ روس آیا تھا جہاں سے اسے بھارت میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینا تھا۔ دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ ایک آن لائن جنونی تھا اور اس نے کبھی داعش کے رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: