ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایل او سی پر پاکستان کی گولہ باری پر ہندوستان کا کرارا جواب ، کہا : دہشت گردی کے چہرہ سے دنیا واقف

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ جان بوجھ کر کی جارہی اس طرح کی کوششوں پر کوئی بھروسہ نہیں کرے گا ، کیونکہ بین الاقوامی برادری اس کی چالوں سے واقف ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 16, 2020 12:13 AM IST
  • Share this:
ایل او سی پر پاکستان کی گولہ باری پر ہندوستان کا کرارا جواب ، کہا : دہشت گردی کے چہرہ سے دنیا واقف
پاکستان کی گولہ باری پر ہندوستان کا کرارا جواب ، کہا : دہشت گردی کے چہرہ سے دنیا واقف

ہندوستان نے اتوار کو پاکستان کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں دہشت گردی حملے میں شامل ہونے کے ’ثبوت ہونے‘ کا دعوی غیرحقیقی ہے۔  وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ یہ ہندستان مخالف پروپیگنڈہ کی یہ ایک اور بے کار کوشش ہے ۔ ہندوستان کے خلاف ’ثبوت ہونے‘ کے نام نہاد دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ فرضی اور غیرحقیقی ہیں۔ بین الاقوامی برادری اس کی چالوں سے واقف ہے اور پاکستان کے دہشت گردی اسپانسر کرنے کے ثبوتوں کو اس کی خود کی قیادت نے قبول کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی دہشت گرد ’اوسامہ بن لادن‘ ملا تھا ۔ پاکستان کے وزیراعظم نے اسے پارلیمنٹ میں شہید قرار دیا تھا ۔ انہوں نے پاکستان میں چالیس ہزار دہشت گردوں کے ہونے کی بات قبول کی ہے ۔ ان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں اپنے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے شامل ہونے اور کامیابی کا دعوی کیا ۔ اس دہشت گردانہ حملے میں چالیس ہندستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی معاہدہ پر عمل نہیں کررہا ہے۔ وہ ہندستانی سرحد میں دہشت گردوں کی دراندازی کے لئے مسلسل گولہ باری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان داخلی سیاسی اور اقتصادی ناکامیوں پر سے توجہ ہٹانے کے لئے جان بوجھ کر ایسی کوشش کررہا ہے۔


خیال رہے کہ ایک دن پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان میں ہوئے کچھ دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہندستان کا ہاتھ ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 15, 2020 10:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading