ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہندوستانی میزائل نے اڑائے پاکستانی بنکر ، لانچ پیڈس کو بھی کیا تباہ ، دیکھیں ویڈیو

Pakistan Ceasefire violations : ویڈیو میں جموں و کشمیر کے بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں اڑی ، نوگاوں ، تنگدھر ، کیرن اور گریز میں پھیلے پاکستانی بنکروں کو نشانہ بنانے والی ہندوستانی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل اور راکٹ دکھائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
ہندوستانی میزائل نے اڑائے پاکستانی بنکر ، لانچ پیڈس کو بھی کیا تباہ ، دیکھیں ویڈیو
ہندوستانی میزائل نے اڑائے پاکستانی بنکر ، لانچ پیڈس کو بھی کیا تباہ ، دیکھیں ویڈیو

دیوالی سے پہلے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کے ذریعہ کی گئی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ جمعہ کو پاکستان نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں اڑی ، نوگاوں ، تنگدھر ، کیرن اور گریز میں گولہ باری کی ۔ اس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے میزائل داغے اور پاکستانی بنکروں کو نشانہ بنایا ۔


پاکستان کے خلاف کی گئی اس کارروائی کا نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ویڈیو جاری کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں جموں و کشمیر کے بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں اڑی ، نوگاوں ، تنگدھر ، کیرن اور گریز میں پھیلے پاکستانی بنکروں کو نشانہ بنانے والی ہندوستانی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل اور راکٹ دکھائے گئے ہیں ۔ نشانہ بنائے گئے کچھ اہداف میں ایل او سی کے پار دراندازی کی کوششوں کیلئے استعمال کئے گئے پاکستانی گولہ بارود اور ایندھن ذخیرہ کرنے والی عمارتوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ شامل ہیں ۔



وہیں دوسرے ویڈیو میں پاکستانی فوجی جوانوں کو دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ داغی گئی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل ایک بنکر کی جانب جاتی نظر آرہی ہے ۔ یہ ایک سیدھا نشانہ ہے اور کچھ ہی سکینڈ کے اندر ہندوستانی فوج کے ذریعہ داغی گئی دو اور میزائلوں نے ایک ہی بنکر کو نشانہ بنایا ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی کارروائی میں پاکستانی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ سات آٹھ فوجیوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ گیارہ بارہ فوجی زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ پاکستانی فوج کے بنکر ، ایندھن ڈمپ اور لانچ پیڈ تباہ ہوگئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 13, 2020 08:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading