உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈین نیوی اور این سی بی کا سمندر میں بڑا آپریشن، پاکستانی کشتی سے 200 کلو ہیروئن ضبط، 6 گرفتار

    انڈین نیوی اور این سی بی کا سمندر میں بڑا آپریشن، پاکستانی کشتی سے 200 کلو ہیروئن ضبط

    انڈین نیوی اور این سی بی کا سمندر میں بڑا آپریشن، پاکستانی کشتی سے 200 کلو ہیروئن ضبط

    انڈین نیوی اور این سی بی کو سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ کوچی کے ساحل کے پاس سمندر میں ایک پاکستانی کشتی سے 200 کلو گرام ہیروئن آمد کیا گیا ہے، جس کی قیمت کروڑوں روپئے میں بتائی جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کوچی: انڈین نیوی اور این سی بی کو سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ کوچی کے ساحل کے پاس سمندر میں ایک پاکستانی کشتی سے 200 کلو گرام ہیروئن آمد کیا گیا ہے، جس کی قیمت کروڑوں روپئے میں بتائی جارہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ایجنسی نے 6 غیر ملکی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

      این سی بی یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسران کا دعویٰ ہے کہ پکڑی گئی پاکستانی کشتی سے ضبط 200 کلو گرام ہیروئن کی قیمت 2000 کروڑ روپئے ہے۔ ذرائع کی مانی تو گرفتار شہری پاکستانی ہوسکتے ہیں، جس کی تصدیق کے لئے جانچ جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں یہ نشیلی اشیا ضبط کی گئی ہے۔

      وہیں، ڈرگس مافیاوں کے خلاف این سی بی نے گجرات کے جام نگر سے لے کر ممبئی میں بھی کارروائی کی ہے۔ این سی بی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ایجنسی نے تقریباً 120 کروڑ روپئے کی قیمت والی 60 کلو گرام اعلی کوالٹی میفیڈرون (ایم ڈی) کو ضبط کیا ہے اور سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا اور کئی شہروں سے کنگپن سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا۔

      این سی بی کے ڈی ڈی جی ایس کے سنگھ نے کہا کہ جام نگر میں گرفتار کئے گئے لوگوں میں سے ایک کی پہچان سہیل غفار کے طور پر ہوئی ہے، جو 18-2016 تک ایئر انڈیا میں پائلٹ تھا۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دونوں برآمدگی میں ایک مساوی تعلق ہے۔ کل ضبط (60 کلو گرام) ایم ڈی ڈرگ کی قیمت تقریباً 120 کروڑ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اِن پُٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے این سی بی نے ممبئی کے ایک گودام میں چھپاکر رکھی تقریباً 50 کلو ایم ڈی ڈرگس برآمد کی ہے۔ گروہ کے سرغنہ سمیت دو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں اور وہ دونوں ملزم ممبئی کے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: