اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیراعظم نریندرمودی بنے دنیا کے سب سے مقبول ترین لیڈر، جو بائیڈن اور رشی سنک کو بھی چھوڑا پیچھے

    اس سروے میں دنیا بھر کے 22 لیڈروں کی ریٹنگ کا اندازہ لگایا گیا اور اس میں پی ایم مودی کی ریٹنگ امریکی صدر جو بائیڈن، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سمیت دیگر لیڈروں سے کہیں زیادہ تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ میں قائم کنسلٹنگ فرم 'مارننگ کنسلٹ' کے تازہ سروے میں پی ایم مودی دنیا میں 78 فیصد کی سب سے زیادہ منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ مقبول لیڈروں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اس سروے میں دنیا بھر کے 22 لیڈروں کی ریٹنگ کا اندازہ لگایا گیا اور اس میں پی ایم مودی کی ریٹنگ امریکی صدر جو بائیڈن، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سمیت دیگر لیڈروں سے کہیں زیادہ تھی۔

      اس پولیٹیکل انٹیلی جنس ریسرچ فرم نے کہا کہ یہ 'گلوبل لیڈر اپروول' سروے اس سال 26 سے 31 جنوری کے درمیان جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے جس میں ہر ملک میں بالغ رہائشیوں کے سات روزہ موونگ ایوریج کا نمونہ لیا گیا ہے۔

      اس سروے میں پی ایم مودی نے 78 فیصد کی منظوری کی درجہ بندی حاصل کی جو امریکی صدر جو بائیڈن سے بہت آگے ہے جنہیں 40 فیصد کی منظوری کی ریٹنگ  ملی ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور 68 فیصد منظوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے جبکہ سوئس صدر ایلین بیرسیٹ 62 فیصد منظوری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

      ہندوستان کی خارجہ پالیسی دنیا میں گونج رہی ہے۔
      اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ میں ایک بے مثال سال رہا ہے۔ اس دوران پی ایم مودی کا روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مشورہ کہ 'یہ جنگ کا دور نہیں ہے' پوری دنیا میں گونج اٹھا۔

      روس۔یوکرین جنگ نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، ہر ملک نے ایک طرف کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم پی ایم مودی نے اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا اور امن کا رخ اختیار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ 'مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا کہا۔

      بل گیٹس نے بنائی روٹی تو وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا یہ رد عمل، ویڈیو ہوگیا وائرل

      CAA Protest: جامعہ تشدد معاملے میں ملزم شرجیل امام کو کورٹ نے کیا بری

      ہندوستان کی خارجہ پالیسی دنیا میں گونج رہی ہے۔
      اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ میں ایک بے مثال سال رہا ہے۔ اس دوران پی ایم مودی کا روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مشورہ کہ 'یہ جنگ کا دور نہیں ہے' پوری دنیا میں گونج اٹھا۔

      اس کے علاوہ اٹلی کی نو منتخب انتہائی دائیں بازو کی رہنما اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم جارجیا میلونی 52 فیصد ریٹنگ کے ساتھ 6 ویں نمبر پر ہیں۔ سروے میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی 58 فیصد منظوری کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ برازیل کے نومنتخب صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا 50 فیصد ریٹنگ کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہے۔ کینیڈین وزیراعظم 40 فیصد منظوری کے ساتھ 9ویں اور امریکی وزیراعظم رشی سنک 30 فیصد منظوری کے ساتھ 12ویں نمبر پر رہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: