اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر: 50 کی جگہ 10 روپے کا ہوا پلیٹ فارم ٹکٹ، ڈی آر ایم سے دام بڑھانے کا اختیار بھی ختم

    بڑی خبر: 50 کی جگہ 10 روپے کا ہوا پلیٹ فارم ٹکٹ، ڈی آر ایم سے دام بڑھانے کا اختیار بھی ختم

    بڑی خبر: 50 کی جگہ 10 روپے کا ہوا پلیٹ فارم ٹکٹ، ڈی آر ایم سے دام بڑھانے کا اختیار بھی ختم

    ہندوستانی ریلوے سے وابستہ ایک بڑی خبر آرہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق وزارت ریل نے ڈویزنل ریلوے مینیجر سے پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام طے کرنے کا اختیار چھین لیا ہے ۔ اب اس کا اختیار وزارت ریلوے کے پاس رہے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ریلوے سے وابستہ ایک بڑی خبر آرہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق وزارت ریل نے ڈویزنل ریلوے مینیجر سے پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام طے کرنے کا اختیار چھین لیا ہے ۔ اب اس کا اختیار وزارت ریلوے کے پاس رہے گا ۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں کئی بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام 30 روپے سے لے کر 50 روپے کردئے گئے تھے ۔ اس کے بعد مسافروں کے ذریعہ اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی ۔ اسی مخالفت کے پیش نظر وزارت ریلوے نے یہ اختیار اپنے تک ہی محدود کرلیا ہے ۔

      اس سے پہلے شمالی ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری دی تھی ۔ انہوں نے پلیٹ فارم ٹکٹ کے بڑھے ہوئے دام کو واپس لینے کا اعلان کیا ۔ بتایا گیا کہ دیوالی اور چٹھ پوجا کی وجہ سے دام کو بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا تھا، لیکن اب پلیٹ فارم ٹکٹ پہلے کی طرح ہی دس روپے میں ملے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے : ایم سی ڈی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، چار دسمبر کو ووٹنگ، سات دسمبر کو نتائج


      یہ بھی پڑھئے: پنجاب: شیوسینا لیڈر سدھیر سوری کا گولی مار کر قتل، شوٹر سندیپ سنگھ گرفتار


      منی کنٹرول کی خبر کے مطابق ایک بیان میں شمالی ریلوے کی ڈی سی ایم ریکھا شرما نے بتایا کہ لکھنو، وارانسی ، بارہ بنکی ، ایودھیا کینٹ، ایودھیا جنکشن ، اکبر پور، شاہ گنج، جون پور، سلطان پور جنکشن، بریلی ، جنگھئی ، بھدوہی ، پرتاپ گڑھ اور اناو جنکشن میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتیں سستی ہوگئی ہیں ۔

      شمالی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام بھلے ہی کم کردئے ہوں، لیکن جنوبی ریلوے نے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش سمیت کئی اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کو ابھی تک واپس نہیں لیا گیا ہے ۔ جنوبی ریلوے نے چنئی اور آس پاس کے آٹھ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں کو یکم اکتوبر سے دس سے بڑھا کر بیس روپے کردیا تھا ۔ یہ فیصلہ 31 جنوری 2023 تک کیلئے کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: