خوشخبری ! ریلوے نے ہمسفر ایکسپریس سے فلیکسی کرایہ ہٹایا ، تتکال چارج میں بھی کی تخفیف

وزارت ریلوے نے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے پریمیم زمرے کی ہمسفر ایکسپریس ٹرین سے فلیکسی کرایہ کو واپس لینے اور بیس کرایہ میں کٹوتی کرنے کے ساتھ ہی اس میں سلیپر کوچ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

Sep 13, 2019 09:51 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 09:51 PM IST
خوشخبری ! ریلوے نے ہمسفر ایکسپریس سے فلیکسی کرایہ ہٹایا ، تتکال چارج میں بھی کی تخفیف

خوشخبری ! ریلوے نے ہمسفر ایکسپریس سے فلیکسی کرایہ ہٹایا ، تتکال چارج میں بھی کی تخفیف

وزارت ریلوے نے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے پریمیم زمرے کی ہمسفر ایکسپریس ٹرین سے فلیکسی کرایہ کو واپس لینے اور بیس کرایہ میں کٹوتی کرنے کے ساتھ ہی اس میں سلیپر کوچ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے بورڈ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق ہمسفر ایکسپریس ٹرین کے بیس کرایہ کو کم کر کے میل ایکسپریس ٹرین کے کرایہ کا 15ء1 گنا کیا گیا ہے۔ جبکہ تتکال ٹکٹ کا کرایہ 5ء1 کے بجائے 3ء1 گنا ہوگا۔

حکم کے مطابق ہمسفر ایکسپریس میں اے سی 3 کوچ کے ساتھ ہی سلیپر کوچ بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پہلا چارٹ بننے کے بعد بچی ہوئی برتھ 10 فیصد کم کرائے پر دی جائیں گی۔

Loading...

موجودہ ہمسفر ایکسپریس کا بیس کرایہ سپرفاسٹ ٹرین کے کرایہ کا 15ء1 گنا ہوتا ہے۔ 50 فیصدی سیٹ بیس ریٹ پر اور باقی 50 فیصد فلیکسی کرایہ پر ملتی ہے۔ملک میں اس وقت 35جوڑی ہمسفر ایکسپریس ٹرین چلتی ہیں۔

Loading...