ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کو ہندوستان دے رہا ہے زبردست جواب، ریلوے نے ختم کیا چینی کمپنی سے معاہدہ

اطلاع کے مطابق ریلوے (Indian Railways) نے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور پروجیکٹ کا معاہدہ چینی (China) کمپنی سے ختم کردیا ہے۔

  • Share this:
چین کو ہندوستان دے رہا ہے زبردست جواب، ریلوے نے ختم کیا چینی کمپنی سے معاہدہ
چین کو ہندوستان دے رہا ہے زبردست جواب، ریلوے نے ختم کیا چینی کمپنی سے معاہدہ

نئی دہلی: لداخ (Ladakh) کی گلوان وادی میں چینی فوجیوں (China) کے حملے میں شہید ہوئے ہندوستانی فوج (Indian Army) کے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے حکومت نے چین کو گھیرنے کی تیاری کی شروعات کردی ہے۔ ایک طرف جہاں جمعرات کو ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان میجر سطح کی بات چیت ہوئی، وہیں ہندوستانی ریلوے نے بھی چینی کمپنی سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق انڈین ریلوے کے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا نے بیجنگ نیشنل ریلوے ریسرچ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ آف سگنل اینڈ کمیونی کیشن گروپ کارپوریشن لمیٹیڈ سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کانپور اور ایہن دیال اپادھیائے ریلوے اسٹیشن کے سیکشن کے درمیان 417 کلو میٹر میں سنگلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کا کام ہونا تھا۔ اس کی لاگت 471 کروڑ روپئے ہے۔


 




واضح رہے کہ گلوان وادی میں پیر کی شام ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔ اس جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے تقریباً 18 جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلوان وادی کے قریب دونوں فریق کے درمیان ہوئی بات چیت منگل اور بدھ کو بے نتیجہ رہی تھی۔

میجر جنرل سطح کی بات چیت میں گلوان وادی سے افواج کے پیچھے ہٹنے کے عمل کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 6 جون کو دونوں فریق کے درمیان اعلیٰ سطحی فوجی بات چیت میں اسی پر اتفاق رائے بنا تھا۔ چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا تھا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اگر اکسایا گیا تو وہ مناسب جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
First published: Jun 18, 2020 04:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading