ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

عالمی یوم خواتین پر ریلوے کا انوکھا قدم ، اب صرف خواتین سنبھالیں گی یہ اسٹیشن

ریلوے کی خواتین ملازمین نے ایسٹرین ریلوے کے اس فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوٸے بہتر طریقے سے اپنے فراٸض انجام دینے کا یقین دلایا ہے ۔

  • Share this:
عالمی یوم خواتین پر ریلوے کا انوکھا قدم ، اب صرف خواتین سنبھالیں گی یہ اسٹیشن
عالمی یوم خواتین پر ریلوے کا انوکھا قدم ، اب صرف خواتین سنبھالیں گی یہ اسٹیشن

عالمی یوم خواتین کے موقع  پر خواتین کے حقوق اور ان کی پریشانیوں و مطالبات کو تسلیم کٸے جانے کے وعدے کٸے جاتے ہیں ۔ تاہم  ایسٹرین ریلوے نے اہم ایک فیصلہ کیا ہے ۔ کولکاتہ کے پرنسپ گھاٹ اسٹیشن کو ریلوے نے خواتین ملازمین کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یعنی پرنسپ گھاٹ اسٹیشن میں تمام ملازمین خواتین ہوں گی ۔ اسٹیشن سپرنٹینڈنٹ اور اسٹیشن ماسٹر سے صفاٸی تک تمام ذمہ داریاں خواتین نبھایٸں گی ۔ یعنی ایک ایسا اسٹیشن جہاں خواتین اپنے فراٸض انجام دیتی نظر ایٸں گی ۔


ریلوے کی خواتین ملازمین نے ایسٹرین ریلوے کے اس فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوٸے بہتر طریقے سے اپنے فراٸض انجام دینے کا یقین دلایا ہے ۔ اسٹیشن ماسٹر لیز راٸے  نے ریلوے کے فیصلہ کو اہم بتاتے ہوٸے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے ، جب پورا اسٹیشن خواتین کی نگرانی میں ہوگا اور ریلوے کی سیفٹی و سیکورٹی تمام کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہوگی ۔ جبکہ اسٹیشن سپرنٹینڈنٹ سونیتی پوددار نے ریلوے کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ خواتین بھی تمام فریضے بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں ، اس بات کو اب سمجھا جارہا ہے ۔ سماج میں خواتین کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ ان کی باتوں کو سنا جارہا ہے جو اہم ہے ۔


انہوں نے کہا کے پرنسپ گھاٹ اسٹیشن کو خواتین کے سپرد کرنے کا فیصلہ خاص ہے اس طرح کے فیصلہ سے خواتین کے تئیں لوگوں کی سوچ بدلے گی ۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔ سونیتی نے مزید کہا کہ آج بھی لڑکیاں ملک میں محفوظ نہیں ہیں ، حادثات کا شکار ہورہی ہیں ، جس پر قابو پانے کیلئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں ۔ تاکہ سماج کو خواتین کی اہمیت کا احساس ہوسکے ۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لٸے زیادہ سے زیادہ اسکول بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔

First published: Mar 08, 2020 09:55 PM IST