ہوم » نیوز » وطن نامہ

ان پانچ ٹرینوں کے ٹکٹ ہوئے سستے ، جلد ہی مزید 25 ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ہوسکتی ہے تخفیف

ریلوے نے اپنے مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے پانچ ٹرینوں کے کرائے 47 فیصد تک کم کردئے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی ریلوے مزید 25 ٹرینوں کے کرایہ کم کرنے پر غور کررہا ہے ۔

  • Share this:
ان پانچ ٹرینوں کے ٹکٹ ہوئے سستے ، جلد ہی مزید 25 ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ہوسکتی ہے تخفیف
علامتی تصویر

ہندوستانی ریلوے نے اپنے مسافرین کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں کے ٹکٹ سستے کردئے ہیں ۔ خاص کر پانچ ٹرینوں کے کرائے میں تخفیف کی گئی ہے ۔ یہ ٹرین بنگلور ، گدگ اور میسور سے چلتی ہیں ۔ ریلوے کی طرف سے کرایوں میں یہ کمی زیادہ سے زیادہ مسافروں کو اے سی کوچ یا چیئر کار میں سفر کرنے کیلئے راغب کرنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ جنوب- مغربی ریلوے نے کرایوں میں 235 روپے تک کی کمی کی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ جنوب - مغربی ریلوے کے اس قدم کا اثر دیگر ریلوے زون پر بھی پڑے گا ۔ اگر دوسری ٹرینوں کے کرایوں میں کمی ہوتی ہے ، تو اس کا براہ راست فائدہ مسافروں کو ملے گا ۔

گزشتہ دنوں ریلوے کی طرف سے پریمیم ٹرینوں کے کرایوں میں تخفیف کی بات کہی گئی تھی ۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ریلوے کی طرف سے 25 شتابدی ٹرینوں کے کرایہ میں تخفیف پر غور کیا جارہا ہے ۔ دہلی سے اجمیر اور چنئی سے میسور کے درمیان چلنے والی شتابدی کے کرایوں میں بھی کمی ہونے کی امید ہے ۔

ان ٹرینوں کے کرایہ میں ہوئی تخفیف

گدگ - ممبئی ایکسپریس :  گدگ - ممبئی ایکسپریس کے اے سی کوچ کا کرایہ 495 روپے سے کم کر کے 435 روپے کردیا گیا ہے ۔ نیا کرایہ 11 نومبر سے نافذ ہوگا۔

میسور -شیرڈی ہفتہ وار ایکسپریس : میسور - شیرڈی ہفتہ وار ایکسپریس کے کرایہ میں کافی کمی کی گئی ہے ۔ اس ٹرین کا کرایہ 495 روپے سے کم کرکے 260 روپے کردیا گیا ہے ۔ میسور اور بنگلور کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کا نیا کرایہ تین دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
یشونت پور - بیکانیر ایکسپریس : بنگلورو اور ہوبلی کے درمیان چلنے والی یشونت پور - بیکانیر ایکسپریس کے اے سی تھری ٹائر کا کرایہ 735 روپے سے کم کرکے 590 روپے کردیا گیا ہے ۔ نیا کرایہ 30 نومبر سے نافذ ہوگا ۔
یشونت پور - سکندر آباد ایکسپریس : یشونت پور - سکندرآباد ایکسپریس میں سفر کرنے کیلئے آپ اب 345 روپے کی بجائے 305 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ نیا کرایہ 22 نومبر سے نافذ ہوگا ۔
یشونت پور - ہوبلی ہفتہ وار ایکسپریس : ساوتھ ویسٹرن ریلوے نے بنگلورو کی یشونت پور - ہوبلی ہفتہ وار ایکسپریس کے کرایہ میں بھی کمی کی ہے ۔ پہلے اس ٹرین کا کرایہ 735 روپے تھا ، جس کو اب کم کرکے 590 روپے کردیا گیا ہے۔

First published: Aug 14, 2018 08:20 PM IST