جموں وکشمیر: سوپورمیں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے 4 دہشت گردوں کو پکڑا، بڑے حملے کی تھی سازش

ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سوپورمیں چھپے ہوئے ہیں اورکسی بڑی سازش کوانجام دینے کے فراق میں ہیں۔

Nov 07, 2019 02:37 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 02:38 PM IST
جموں وکشمیر: سوپورمیں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے 4 دہشت گردوں کو پکڑا، بڑے حملے کی تھی سازش

سیکورٹی اہلکاروں نے جموں وکشمیرکے سوپورسیکٹر سے دہشت گردوں کو پکڑا۔

جموں وکشمیر کے سوپورمیں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے بڑے حملے کی سازش کررہے چاردہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابھی تک اس بات کی اطلاع نہیں مل سکی ہے کہ آخریہ دہشت گرد ہندوستان میں کس راستے سے داخل ہوئے تھے اورسوپورمیں ان کی مدد کون کررہا تھا۔ دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اوران کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سوپورمیں چھپے ہوئے ہیں اورکسی بڑی سازش کوانجام دینے کے فراق میں ہیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکارون نے پورے علاقےکی گھیرابندی کی اورسوپورکے ایک گھر سے چاروں دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کوپکڑے گئے دہشت گردوں کے پاس سے کچھ ہتھیاربھی برآمد ہوئے ہیں۔ پکڑے گئے دہشت گردوں کی شناخت رمیزامد ملا، ریاض خالق پارے، وسیم منظورغازی اوراخلاق امتیازشیخ کے طورپرکی گئی ہے۔

Loading...

ابھی تک اس بات کی اطلاع نہیں ملی ہے کہ پکڑے گئے دہشت گرد کس دہشت گردانہ تنظیم سے وابستہ ہیں۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکارپکڑے گئے دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 9 نومبرکوکرتارپورکاریڈورکا افتتاح کیا جانا ہے۔ کرتارپور کاریڈور کولے کرپہلے ہی ہندوستان نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کرتارپورکاریڈورکا استعمال ہندوستان میں داخل ہونے کے لئے کرسکتے ہیں۔

Loading...