உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    First doctor couple on Mt Everest:گجرات کا سرجن جوڑا بنا ماونٹ ایورسٹ فتح کرنے والا پہلا ہندوستانی ڈاکٹر جوڑا

    اس ہندوستانی ڈاکٹر جوڑے نے بنایا یہ ریکارڈ۔

    اس ہندوستانی ڈاکٹر جوڑے نے بنایا یہ ریکارڈ۔

    پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہیمنت للت چندرا لیووا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سوربھیبین ہیمنت لیوا نے ایورسٹ سر کرنے والا پہلا ہندوستانی طبی جوڑا بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔

    • Share this:
      کٹھمنڈو:گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سرجن جوڑے نے جمعہ کو ماؤنٹ ایورسٹ(Mount Everest) کو فتح کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہیمنت للت چندرا لیووا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سوربھیبین ہیمنت لیوا نے ایورسٹ سر کرنے والا پہلا ہندوستانی طبی جوڑا بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہی نہیں، ایک اور کوہ پیما بغیر کسی اضافی آکسیجن(supplemental oxygen) کے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی کو فتح کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

      نیپال کے میڈیا نے ہفتے کے روز اسٹوری ایڈونچر کے منیجنگ ڈائریکٹر رشی بھنڈاری کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ہیمنت للت چندرا لیوا(Dr Hemant Lalitchandra Leuva) اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سوربھیبین ہیمنت لیووا (Dr Surbhiben Hemant Leuva) جمعہ کی صبح 8,849 میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی ایورسٹ پر پہنچے۔ انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (ماؤنٹ ایورسٹ) کو سر کرنے والے پہلے ہندوستانی طبی جوڑے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

      خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہیمنت للت چندرا لیووا این ایچ ایل کارپوریشن میڈیکل کالج میں سرجری کے پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر ہیمنت کی بیوی سوربھی گجرات ودیا پیٹھ میں چیف میڈیکل آفیسر ہیں۔ ان کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسکالجنگ رگزن نے جمعہ کی صبح 8,516 میٹر اونچی ماؤنٹ لوٹسے چوٹی کو سر کر کے اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Green Hydrogen Mission:مستقبل کے ایندھن ہائیڈروجن سے ہندوستان کی ہوگی اونچی پرواز

      یہ بھی پڑھیں:
      علماء کا اہم فیصلہ:نماز فجر کی اذان کیلئے اب مائک و Loudspeaker کا استعمال نہیں ہوگا

      پیک پروموشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر بابو شیرپا نے کہا کہ رگزن (Skalzang Rigzin, 41) پہلا ہندوستانی کوہ پیما ہے جو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے ماؤنٹ اناپورنا کی چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب ہوا۔ رگِن نے 28 اپریل کو ماؤنٹ اناپورنا کو فتح کیا تھا۔ بابو شیرپا نے کہا کہ رگزن پہلے ہندوستانی ہیں جنہوں نے بغیر اضافی آکسیجن کے 16 دنوں میں 8000 میٹر سے زیادہ کی چوٹی کو دو بار سر کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: