ہندستان کے ٹاپ سائبر افسر کا دعوی: ہم نے کر لیا سارا انتظام ، بند نہیں ہوگا انٹرنیٹ 

اگلے 2 دنوں تک یوزرس کو نیٹ ورک کنکشن فیلیور کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ مین ڈومین سرور اور اس سے جڑے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے کچھ وقت کیلئے بند رہنے کو بتایا جا رہا ہے۔

Oct 12, 2018 09:05 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 09:06 PM IST
ہندستان کے ٹاپ سائبر افسر کا دعوی: ہم نے کر لیا سارا انتظام ، بند نہیں ہوگا انٹرنیٹ 

اگلے 78 گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروسز ٹھپ رہنے کی خبر کو لیکر دنیا بھر میں ہلچل مچی ہے۔ حالانکہ ہندستان میں انٹرنیٹ سکیورٹی سے جڑے افسران نے انٹرنیٹ بند ہونے کی  خبروں کو خارج کیا ہے۔

نیشنل سائبر سکیورٹی کے کو ۔ آرڈینیٹر گلشن رائے کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیں شٹ ڈاؤن ہونے پر بھی ہندستان میں آسانی سے کام ہوتے رہیں گے۔ اس کیلئے پہلے سے انتظام کر لئے گئے ہیں ایسے  میں لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Loading...

نیشنل سائبر سکیورٹی کو ۔ آرڈینیٹر گلشن رائے کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے بتایا ، " دنیا بھر کے انٹرنیٹ یوزرس کو اگلے 48 گھنتوں کے دوران نیٹ ورک کنکشن فیلیور کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ہم نے اس کی پوری تیاری کر لی ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے ہندستان میں کوئی دقت نہیں آئے گی ‘ـ

 

Loading...