کیرلا میں کھلے گا ہندوستان کا پہلا ’ڈیجیٹل سائنس پارک‘، وزیراعظم مودی رکھیں گے سنگ بنیاد

کیرلا میں کھلے گا ہندوستان کا پہلا ’ڈیجیٹل سائنس پارک‘، وزیراعظم مودی رکھیں گے سنگ بنیاد۔ فائل فوٹو

کیرلا میں کھلے گا ہندوستان کا پہلا ’ڈیجیٹل سائنس پارک‘، وزیراعظم مودی رکھیں گے سنگ بنیاد۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کیرالہ کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں اور یہاں ملک کے پہلے ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kerala, India
  • Share this:
    ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل سائنس پارک کیرلا میں بننے جارہا ہے۔ اس کا سنگ بنیاد کل پیر 25 اپریل کو خود وزیراعظم مودی رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی 24 اپریل وک دو روزہ دورے پر کیرلا پہنچیں گے۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تیسری نسل کا سائنس پارک ٹیکنوپارک فیز IV-ٹیکنوسٹی میں کیرلا کے ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قریب بنے گا۔

    وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو کیرالہ کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں اور یہاں ملک کے پہلے ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ 1500 کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو، بائیں بازو کی حکومت کے مختلف وزراء اور کانگریس کے ترواننت پورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ڈیجیٹل سائنس پارک پروجیکٹ کا تصور ایک کثیر الضابطہ کلسٹر پر مبنی انٹرایکٹیو-انوویشن زون کے طور پر کیا گیا تھا جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہے اور امید ہے کہ دو سالوں میں مکمل ہو جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’سارا ہندوستان جانتا ہے قتل کیسے ہوا‘، عتیق قتل معاملہ پر ایس پی رکن پارلیمنٹ برق کا جوابی حملہ

    ایسا ہوگا ڈیجیٹل سائنس پارک

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23-2022 کے بجٹ میں ریاستی حکومت نے دو بلاکوں میں 10 لاکھ اسکوائر فٹ ایریا میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پارک مین شروعات میں 200000 اسکوائر فٹ کے کل رقبے کے ساتھ دو عمارتیں ہوں گی۔ 1,50,000 اسکوائر فٹ میں پہلے والے میں پانچ منزل ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    فوج کی خاتون آفیسرس اب چلائیں گی ہوویتزر توپ اور راکٹ سسٹم، کمانڈ رول کے لیے ہوگی ٹریننگ

    سینٹر آف ایکسلنس (سی اوا ی) جس میں ریسرچ لیبارٹریز اور ایک ڈیجیٹل انکیوبیٹر شامل ہے، جبکہ دوسری عمارت میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تجربہ مرکز بھی ہوگا۔ ڈیجیٹل سائنس پارک اگلے چند مہینوں میں ٹیکنوپارک فیز IV  واقع کابانی میں 10,000 اسکوائر فٹ جگہ سے اپنا کام شروع کر دے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: