دلی ایئرپورٹ پر جمعہ کی رات ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ دراصل، انڈیگو کی اڑان 6ای-2131 (دلی سے بنگلور) جہاز میں مشتبہ چنگاری دکھائی دی۔ اس کے بعد اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق جہاز میں سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ ان کی دوسرے جہاز میں جانے کا انتظام کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شہری ہوابازی کی وزارت نے ڈی جی سی اے عہدیدار کو اس معاملے کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جب جہاز ٹیک ااف کررہا تھا، اس دوران جہاز کے انجن سے چنگاری نکلتی نظر آئی۔ آناً فاناً میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کراکر مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ وہیں، دوسری طرف اس پورے واقعہ سے جہاز کے مسافروں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔ ساتھ ہی جہاز میں ہورہی دیری سے بھی سبھی پریشان تھے۔
An aircraft operating flight 6E-2131 experienced an engine stall during take-off roll. All passengers are being accommodated on an alternate aircraft: IndiGo
حادثے پر انڈیگو کا بیان انڈیگو نے کہا ہے کہ جہاز میں ٹیک آف رول کے دوران خرابی آئی۔ اس تکنیکی خرابی کے دیکھنے کے فوری بعد ہی جہاز کو فوری روک دیا گیا۔ پائلٹ نے بھی سمجھداری سے کام لیتے ہوئے جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ رات 10 بجے کا ہے۔ جہاز میں عملہ کے ارکان سمیت 184 مسافر سوار تھے۔ دہلی پولیس کے مطابق ہوائی اڈے کے کنٹرول روم میں سی آئی ایس ایف نے انجن میں آگ لگنے کو لے کر کال کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو کی اس فلائٹ کے پیچھے ہی اسپائس جیٹ کا جہاز تھا جس کے پائلٹ نے اے ٹی سی کو آگاہ کردیا تھا کہ آگے والے جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔