உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرتارپورکوریڈورپرہندوستان اورپاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی میٹنگ آج

    کرتارپور صاحب کی فائل فوٹو

    کرتارپور صاحب کی فائل فوٹو

    کرتارپورکوریڈورپرہندوستان اورپاکستان کے درمیان آج اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔ایس سی ایل داس ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہیں میٹنگ کےبعد اٹاری بارڈرپر ہندوستان کی جانب سے پریس کانفرنس ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کرتارپورکوریڈورپرہندوستان اورپاکستان کے درمیان آج اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔ایس سی ایل داس ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہیں میٹنگ کےبعد اٹاری بارڈرپر ہندوستان کی جانب سے پریس کانفرنس ہوگی۔ آپ کو بتادیں کہ پچھلی میٹنگ میں ہندوستان کی جانب سےکرتارپورمیں ایک ہندوستانی قونصلیٹ قائم کیےجانےکی مانگ کی گئی تھی۔ میٹنگ میں اس مدعےپربھی بات ہونے کاامکان ہے۔

      میٹنگ میں دونوں ممالک ٹرمینل میں لگائے جانے والے جھنڈوں کی اونچائی کےتعلق سےبھی بات کرسکتے ہیں۔ وہیں روی ندی پرپل کی تعمیرکامسئلہ بھی میٹنگ میں اٹھ سکتاہے۔ یہ میٹنگ اٹاری بورڈرپرواقع انٹگریٹ چیک پوسٹ ،آئی سی پی کےمیٹنگ ہال میں ہوگی۔غورطلب ہےکہ نومبرکے پہلے ہفتے میں کھلنےوالے اس کوریڈورکےافتتاحی تقریب کےلیے ممکنہ مہمانوں کےناموں پربھی غوروخوض کیاجاسکتاہے۔پاکستان پہلے اعلان کرچکاہےکہ تقریب کاافتتاح عمران خان کے ہاتھوں ہوگا۔
      First published: